ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

انٹرنیٹ کے بغیر مفت جی میل چلانا اب ممکن ہو گیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میں گرو کی اہمیت رکھنے والی کمپنی ‘گوگل’ نے کہا ہے کہ رواں برس کے آخر تک صارفین جی میل کے حالیہ ورژن میں ہی آف لائن سروسز کی سہولت سے استفادہ اٹھا سکیں گے۔ خیال رہے کہ گوگل نے رواں برس مئی میں انٹرنیٹ کنیکشن کے بغیر صارفین کو جی میل سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک نئی ایپ متعارف کرائی تھی۔ جی میل نے

‘آف لائن جی میل’ نامی ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی، جسے انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس ایپلی کیشن پر صارفین کو 90 روز کے دوران موصول ہونے والی ای میل تک رسائی دیے جانے سمیت ای میل کا جواب دینے جیسی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ تاہم صارفین نے گوگل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ آف لائن جی میل ایپلی کیشن کے بجائے عام جی میل ویب ورژن پر آف لائن سہولت چاہتے ہیں، جس کے بعد اب کمپنی نے عام ورژن پر اسی سہولت کو فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ جن صارفین نے انٹرنیٹ کنیکشن کے بغیر جی میل چلانے کے لیے ‘آف لائن جی میل‘ کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی وہ اس ایپ کو ڈیلیٹ کردیں،کیوں کہ یہ ایپ جلد ہی اسٹور سے بھی ہٹادی جائےگی۔ کمپنی کے مطابق صارفین کی فرمائش کے بعد اب صارفین جی میل کے پرانے اور اصلی ورژن پر بھی آف لائن سہولت استعمال کر سکیں گے۔ بیان میں وضاحت کی گئی کہ انٹرنیٹ کنیکشن کے بغیر مفت سہولت سروس سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند افراد (mail.google.com ) کو گوگل کروم پر لکھیں اور جی میل پر جائیں، وہ وہاں آف لائن سہولت استعمال کر سکیں گے۔ اسی سہولت کے تحت تمام صارفین کو گزشتہ 90 روز سے ملنے والی ای میل تک رسائی دیے جانے سمیت انہیں ان کا جواب دیے جانے جیسے فیچرز تک رسائی دی گئی ہے۔ اب جی میل صارفین گوگل کوروم پر(mail.google.com ) لکھ کر انٹرنیٹ کنیکشن کے بغیر مفت جی میل سروس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…