جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بی ایم ڈبلیو کی مستقبل کی گاڑی متعارف

datetime 17  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کمپنی بی ایم ڈبلیو نے اپنی کانسیپٹ ایس یو وی گاڑی ویژن آئی نیکسٹ متعارف کرائی ہے۔ درحقیقت یہ کانسیپٹ گاڑی اس کمپنی کے مطابق ایسی ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو وہ مستقبل میں استعمال کرنا چاہتی ہے اور اس کی پروڈکشن 2021 تک شروع کرنا چاہتی ہے۔ یہ کانسیپٹ گاڑی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی، وائس کنٹرول اور مسافروں کے پاس موجود اشیاء کی تصاویر یا ویڈیوز دکھانے والے ایک پراجیکٹر، اس کا پورا اندرونی خانہ ٹچ کنٹرول فیچر سے لیس ہے جن کی سیٹنگز کو ڈرائیور اور مسافر نشستوں پر انگلیوں سے ڈرائنگ کرکے بدل سکتے ہیں۔ لاﺅنج جیسا کیبن مسافروں

کی انگلیوں کے اشارے پر چلتا ہے۔ وائس کنٹرول سے بھی اس گاڑی کی سیٹنگز کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے جبکہ ایک نیا فیچر انٹیلی جنٹ پرسنل اسسٹنٹ ہے جو ہاتھوں کے اشاروں سے اسٹریو کنٹرول اور فون کال ٹاسکس وغیرہ سرانجام دیتا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں انٹیلی جنٹ بیم نامی ویڈیو پراجیکٹر ہے جو موشن سنسر سے لیس ہے۔ باہر سے اس گاڑی کا ڈیزائن بی ایم ڈبلیو کی 1933 کی گاڑی سے ملتا جلتا ہے تاہم اس میں جدید ٹچ بھی دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ گاڑی 4 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے جبکہ ایک چارج پر 373 میل کا سفر طے کرسکے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…