اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایپل نے آئی فون ایکس کے تین نئے ماڈلز اور نئی سمارٹ واچ متعارف کر ادی

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل نے آئی فون ایکس کے تین نئے ماڈلز اور نئی سمارٹ واچ متعارف کر ادی واشنگٹن (این این آئی)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون ایکس کے تین نئے اور طاقتور ماڈل متعارف کروائے ہیں جن میں سے دو پہلے سے زیادہ بڑے ہیں۔آئی فون ایکس ایس میکس نامی ماڈل کی سکرین 6.5 انچ کی ہے

جبکہ آئی فون ایکس ایس کی پرانے ماڈل جیسی 5.8 انچ سکرین ہے۔ اسی طرح متعارف کرائے جانے والے تیسرے ماڈل آئی فون ایکس آر کی سکرین تو 6.1 انچ ہے لیکن اس کی کوالٹی کم ہے۔ایپل نے اپنے دس سال مکمل ہونے پر ‘ہوم بٹن ‘ کے بغیر اپنا نیا آئی فون متعارف کروایا تھا جسے آئی فون ایکس کا نام دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ایپل کی جانب سے نئی سمارٹ واچ بھی متعارف کروائی گئی ہے جس میں نیا فال ڈیٹیکشن نامی فنکشن بھی شامل کیا گیا ہے۔نئی سمارٹ واچ میں شامل کیے جانے والے اس فنکشن کا کام یہ ہے کہ اگر اس سمارٹ واچ کو پہننے والا شخص کہیں گر جاتا ہے تو یہ واچ خود ہی سے الرٹ جاری کر دے گی۔چالیس ایم ایم واچ سیریز 4 کی قیمت 499 پاؤنڈز سے شروع ہوتی ہے جب کہ 44 ایم ایم 529 پاؤنڈز سے شروع ہوتی ہے۔آئی فون ایکس سیریز کے نئے ماڈلز کی قیمت 999 پاؤنڈز سے شروع ہوتی ہے جو قدرے زیادہ سمجھی جا رہی ہے اور خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ شاید آئی فون ایکس اپنی زیادہ قیمت کی وجہ سے صارفین میں مقبولیت کھو دے۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…