پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

ایپل کی پہلے سے زیادہ بڑے ڈسپلے والی نئی اسمارٹ واچ متعارف

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایپل نے اپنی نئی اسمارٹ واچ کو متعارف کرا دیا ہے جسے ایپل واچ 4 کا نام دیا گیا ہے۔ ایپل کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے ایونٹ کے دوران کمپنی نے اپنی پہلے سے بڑے ڈسپلے والی نئی اسمارٹ واچ متعارف کرائی۔ اس موقع پر ایپل کے سی ای او ٹم کک کادعویٰ تھا کہ ایپل واچ اس وقت دنیا کی نمبرون گھڑی بن چکی ہے۔ ایپل کی نئی اسمارٹ واچ کیسی ہوگی۔

ایپل واچ 4 کا ڈسپلے گزشتہ سال کے ماڈل سے 30 فیصد زیادہ اور ڈیزائن پہلے سے پتلا ہے۔ اس بار ایپل واچ میں کچھ نئے فیچرز بھی دیئے گئے ہیں جیسے ایج ٹو ایج ڈسپلے، پہلے سے زیادہ بہتر اسپیکرز، راﺅنڈ کارنرز، فیورٹ کانٹیکس کا اضافہ، نیا واچ فیس اور دیگر شامل ہیں۔ اس میں نیا 64 بٹ پراسیسر دیا گیا ہے جو کہ ایپل واچ تھری کے مقابلے میں دوگنا تیز پرفارمنس کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی طرح صحت کے لحاظ سے یہ گھڑی اب دھڑکن کی کم رفتار کو پکڑ سکے گی، جبکہ دل کے ردہم اور تیز دھڑکن کی شناخت بھی کرسکے گی۔ اس گھڑی میں بلٹ ان سیلولر کنکٹیویٹی اور بلیوٹوتھ 5.0 بھی موجود ہے۔ ایپل کو تو دعویٰ ہے کہ یہ پہلی ڈیوائس ہے جس میں ای سی جی پراڈکٹ کی سہولت صارفین کے لیے موجود ہوگی۔ اس گھڑی کی قیمت 499 ڈالرز سے شروع ہوگی اور یہ 21 ستمبر کو مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی، جبکہ گزشتہ سال کا ماڈل اب 279 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…