بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

ایل جی الیکٹرانکس نے G7سیریز کے دو نئے اسمارٹ فون متعارف کرادیئے

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی )ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے آئی ایف اے نمائش میں G7 One اور G7 Fitکے نام سے اپنے دو نئے دلچسپ اسمارٹ فون متعارف کرادیئے ہیں۔ یہ اسمارٹ فون ایل جی کے جدید G7 ThinQکی بنیاد پر تیار کئے گئے ہیں۔ دونوں نئے اسمارٹ فونز کم قیمت کے ساتھ اعلیٰ معیار کے فیچرز کے حامل ہیں۔ بہت سے صارفین اب نئے درمیانی رینج کے ماڈلز کے مقابلے میں

فلیگ شپ اسمارٹ رفونز پر زیادہ توجہ دیتے نظر آرہے ہیں۔ یہ صارفین اوسط سطح کے پرزہ جات و خصوصیات سے مطمئن نہیں ہوتے بلکہ وہ آج کل کے جدید اور اعلیٰ معیار اسمارٹ فونز کے ان تمام فیچرز کی ادائیگی بھی نہیں کرنا چاہتے جنہیں وہ کبھی استعمال نہ کرپائیں ۔ آج کل چیلنج یہ ہے کہ ایسا اسمارٹ فون تلاش کیا جائے جو استعمال میں بالکل متوازن ہو۔ ایل جی کا G7 Oneپہلا اینڈرائڈ فون ہے جو گوگل کے جدید ترین اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹمز کی جدت سے آراستہ ہے۔ یہ مارکیٹ میں اب تک کا سب سے ورسٹائل Android Oneاسمارٹ فونز میں سے ایک ہے۔ اس میں کوالکم اسنیپ ڈریگن 835 موبائل پلیٹ فارم کے ساتھ 4GB RAMاور 32GBانٹرنل اسٹوریج ہے۔ اس میں دھول و پانی کو روکنے کے لئے آئی پی 68 کا میٹل رم ہے۔ اس میں 6.1 انچ کیو ایچ ڈی پلس (3120 بائی 1440) کا سُپر برائٹ ڈسپلے ہے جو 19.5:9فل ویژن اسکرین ریشو اور پتلی باٹم بزل ہے ۔ اس پر اعلیٰ ترین سطح کا پریمیم اسٹائل ہے اور صارفین اسی طرح کے فون کی تلاش میں ہیں۔ G7 Oneاسمارٹ ٖون اینڈرائڈ اوریو پر چلتا ہے اور اس میں سب سے منفرد اور انتہائی اہم ایپلی کیشنز شامل ہیں جس کی بدولت صارفین کو روانی اور تیزرفتاری سے استعمال کرنے میں سہولت ملتی ہے۔ یہ فون خودکار طور پر بیک گراؤنڈ ایکٹویٹی کو روک دیتا ہے تاکہ بیٹری لائف زیادہ سے زیادہ رہے۔ صارفین گوگل اسسٹنٹ کے آرٹیفشل انٹیلی

جنس کے استعمال کے لئے باسہولت انداز سے فون کی سائیڈ پر الگ بٹن سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ ایل جی کا پہلا اینڈرائڈ ون فون باقاعدگی سے سیکورٹی اپ ڈیٹس وصول کرے گا جسے گوگل پلے پروٹوکول کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ ایل جی کے G7 Oneمیں گوگل لینس بھی موجود ہے۔ یہ گوگل کی جانب سے کمپیوٹر ویژن اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے سرچنگ کا نیا انداز ہے۔

یہ گوگل اسسٹنٹ اور گوگل فوٹوز میں دستیاب ہے اور صارفین کسی چیز، متن، ویب سائٹس، رابطوں میں بزنس کارڈز کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ کیلنڈر میں نئے ایونٹس کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ کچھ بھی ٹائپ کئے بغیر ریسٹورنٹس کے مینو بھی تلاش کرسکتے ہیں۔ اب صارفین اسمارٹ فون کو پرائمری ڈیوائسز کے طور پر استعمال کرکے میوزک

اور موویز سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ایل جی کی G7 One ایک بہترین ڈیوائس ہے جس میں اعلیٰ معیار کی ساؤنڈ کے لئے 32 بٹ ہائی فائی کواڈ ڈی اے سی موجود ہے۔ ایل جی کا G7 Oneاسمارٹ فون 7.1 چینل آڈیو ڈی ٹی ایس: ایکس کے ساتھ ورچوئل 3Dساؤنڈ فراہم کرتا ہے۔ ایسے لوگ جو بغیر ایئر فون کے میوزک سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں، ان کے لئے ایل جی کا G7 Oneمنفرد انداز کا بوم بوکس اسپیکر کا فیچر ہے جو فون کے انٹرنل اسپیس کو استعمال کرکے بہترین ساؤنڈ فراہم کرتا ہے۔

اس نمائش میں ایل جی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے دوسرے جدید اسمارٹ فون کا نام G7 Fitہے۔ یہ بہترین فیچرز اور جدت کے ساتھ غیرمعمولی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے G7اسمارٹ فون کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں کوالکم اسنیپ ڈریگن 821 کے ساتھ 4GB RAMاور32GBیا64GB کی انٹرنل اسٹوریج کی سہولت ہے ، اس میں حیران کن طور پر 6.1 انچ ایل سی ڈی فل ویژن ڈسپلے کے ساتھ کیو ایچ ڈی پلس (3120 بائی 1440) ریزولوشن ہے جبکہ ایل جی کی سُپر برائٹ ڈسپلے ایل سی ڈی ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…