بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ڈینیئل ژانگ علی بابا میں جیک ما کی جگہ لیں گے

datetime 10  ستمبر‬‮  2018 |

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) آن لائن ای کامرس کمپنی ‘علی بابا’ کے شریک بانی اور ایگزیکٹو چیف 54 سالہ جیک ما نے 2 روز قبل ہی اپنے عہدے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ جیک ما نے چیئرمین شپ چھوڑتے ہوئے تعلیم اور انسانی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ جیک ما کی جانب سے عہدہ چھوڑے جاتے وقت کمپنی نے اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی۔

کہ ان کی جگہ کمپنی کا کون نیا چیئرمین ہوگا۔ تاہم اب علی بابا کے نئے ایگزیکٹو چیئرمین کے نام کا اعلان کردیا گیا۔ کاروباری نشریاتی ادارے ‘بلوم برگ’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جیک ما کی جگہ 46 ڈینیل ژانگ کو علی بابا کا نیا ایگزیکٹو چیئرمین مقرر کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق جیک ما آئندہ برس ستمبر تک اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں گے، جس کے بعد ڈینیئل ژانگ کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ جیک ما نے ایگزیکٹو چیف کے عہدے پر ایک دہائی تک خدمات سر انجام دیں اور مزید ایک سال تک وہ اس پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ جیک ما اگرچہ چیئرمین کے عہدے سے ہٹ جائیں گے، تاہم وہ بورڈ آف گورنرز کے رکن ہونے سمیت کمپنی کے شریک بانی بھی رہیں گے۔ ان کی جگہ لینے والے 46 سالہ ڈینیئل ژانگ نے 2007 میں علی بابا کو چیف فنانشل آفیسر کے طور پر جوائن کیا تھا، تاہم وہ اس وقت کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آن لائن چینی کمپنی علی بابا کے چیئرمین نے عہدہ چھوڑ دیا انہیں کمپنی کا صدر بھی کہا جاتا ہے، تاہم آئندہ برس ستمبر تک وہ کمپنی کے اعلیٰ ترین عہدے یعنی ایگزیکٹو چیئرمین پر تعینات ہوجائیں گے۔ جیک ما کی جانب سے عہدے کو چھوڑے جانے کو دنیا کی بڑی آن لائن کمپنیوں میں شمار ہونے والی علی بابا میں گزشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑی تبدیلی بھی کہا جا رہا ہے۔ علی بابا کو جیک ما نے دیگر 18 افراد کے ساتھ مل کر 1999 میں معروف آن لائن کامرس ویب سائیٹ ’علی بابا’ کو بنایا تھا۔ اس ویب سائیٹ کو بنانے کا مقصد چین کی مصنوعات کو عالمی منڈیوں اور دیگر ممالک تک آسانی سے پہنچانا تھا۔ ابتدائی چند سالوں میں اس کمپنی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اس وقت علی بابا کا شمار دنیا کی بڑی آن لائن ای کامرس کمپنیوں اور ویب سائیٹس میں ہوتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت علی بابا کے کل وقتی ملازمین کی تعداد 66 ہزار ہے اور اس کے اثاثوں کی ویلیو 4 سو 20 ارب ڈالر (پاکستانی 420 کھرب روپے سے زائد) ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…