لاہور( این این آئی )سوزکی کمپنی نے اپنے ڈیلرز کو مہران گاڑیوں کی پیداوار بند کرنے کے حولے سے آگاہ کر دیا ۔مہران گاڑی کو پہلی بار 1989 میں متعارف کروایاگیاتھا۔اس کے بعد سے اب تک اس کے ڈیزائن میں تھوڑی بہت کمی بیشی کی گئی۔ مینٹینس پر کم لاگت آتی کی وجہ سے گزشتہ30 برس تک یہ پاکستان کی مقبول ترین گاڑی رہی ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرزایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2012 سے سال 2017 تک پاک
سوزکی نے ایک لاکھ 68 ہزار مہران گاڑیاں تیار کیں ۔پاک سوزکی کے اپنے ڈیلرز کے نام نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہے کہ بغیر اے سی مہران وی ایکس کی پیداوار رواں سال نومبر سے بند کردی جائیگی۔ مہران وی ایکس آر ویریئنٹ،اے سی والی گاڑی کی پیداوار اگلے سال مارچ کے آخر میں بند کردی جائیگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مہران وی ایکس کے اب صرف 4ہزار574 یونٹس اور وی ایکس آر ماڈل کے19ہزار247 یونٹس تیار کئے جائیں گے ۔