بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ٹرمپ کو واننگ دے دی

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اشارہ دیا ہے کہ وہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرسکتی ہے۔ جی ہاں ٹوئٹر نے دنیا کے طاقتور ترین شخص کے بارے میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خود کو محفوظ نہ سمجھیں، ان کے اکاﺅنٹ پر بھی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ یہ بات ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسے

اور سوشل میڈیا سائٹ کی قانونی اور پالیسی چیف وجے گارے نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ ٹرمپ کی ٹوئٹر پر غلطی مذاق بن گئی ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ امریکی صدر کے اکاﺅنٹ کو بند نہیں کیا جاسکتا، اگر انہوں نے ٹوئٹر اصولوں کی خلاف ورزی اور بدزبانی جیسے رویوں کا مظاہرہ کیا تو ان پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔ ماضی میں ٹوئٹر کو ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئیٹس کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ حال ہی میں یہ کمپنی قدامت پسندوں کی آواز ‘خاموش’ کرنے کے الزامات کا سامنا بھی کرچکی ہے۔ اگرچہ عالمی رہنماﺅں کو اکثر ایسے ٹوئیٹس پر کچھ نہیں کہا جاتا، جس پر عام صارف کو ٹوئٹر کی جانب سے پابندی کا سامنا ہوجاتا ہے مگر وجے گارے نے کہا کہ صدر یا کسی کے لیے بھی استثنیٰ نہیں۔ امریکی صدر کے متعدد ٹوئیٹس پر لوگوں نے ٹوئٹر اور جیک ڈورسے سے ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ کمپنی کے اصولوں کی واضح خلاف ورزی کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں امریکی صدر کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کو کمپنی کے ایک ملازم نے دانستہ طور پر ڈس ایبل کردیا تھا۔ ٹوئٹر نے پہلے یہ موقف اختیار کیا کہ یہ اکاﺅنٹ درحقیقت کمپنی کے ایک ملازم کی غلطی کی وجہ سے ڈی ایکٹیویٹ ہوا اور گیارہ منٹ بعد جاکر اسے دوبارہ بحال کیا جاسکا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کس نے بند کیا؟ تاہم بعد میں اس کا بیان سامنے آیا کہ تحقیقات کے بعد یہ بات معلوم ہوئی کہ یہ کام درحقیقت ایک کسٹمر کیئر نمائندے نے دانستہ طور پر کیا۔ اس شخص کا یہ ٹوئٹر کی ملازمت کا آخری دن تھا اور جاتے جاتے اس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ہی ڈی ایکٹیویٹ کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…