بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

گوگل نے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے ملازمت تلاش کرنے کی نئی حیرت انگیزسہولت متعارف کرا دی

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گوگل نے ملازمت تلاش کرنے والے پاکستانی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن شہریوں کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرادی ہے جس کی مدد سے وہ اب جاب لسٹنگ ویب سائٹس، آن لائن کلاسیفائیڈز اور کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع زیادہ آسانی سے تلاش کر سکیں گے۔یہ نیا فیچر براہ راست گوگل سرچ میں دستیاب ہے اور mustaqbil.com، paperpk.com، bikroy.com، ikman.lk اور xpressjobs.lk سمیت ہزاروں ویب سائٹس پر موجود لاکھوں ملازمتوں کی جامع فہرست فراہم کرتا ہے۔

ملازمت تلاش کرنے والے افراد اب ایک خصوصی ماڈیول کے ذریعے’’پارٹ ٹائم جابس‘‘، ’’سافٹ وئیر ڈیویلپر جابس‘‘ یا اسی طرح کے منفرد استفسارات کے ذریعے ملازمتیں تلاش کر سکیں گے۔ اس فہرست میں کسی بھی جاب پر کلک کرنے سے ، ظاہر ہونے والی سمری اور لنکس کے ذریعے جاب ٹائٹل، لوکیشن، جاب کل وقتی ہے یا جز وقتی وغیرہ جیسی اہم معلومات کے علاوہ قابل اعتماد ذرائع کی جانب سے ایمپلائر کی ریٹنگ معلو م ہو سکے گی اور اپنے گھر سے کام کی جگہ پر آنے جانے کے وقت کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں گی۔بعد ازاں یہ، فیچر لوگوں کو متعلقہ ویب سائٹ کے لسٹنگ پیج پر لے جائے گا جہاں سے انہیں مزید معلومات حاصل ہو سکیں گی یا وہ اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔اس فیچر کو ڈیسک ٹاپ اور موبائل فون دونوں پر کام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ جاب سرچ کیساتھ متعدد دیگر ٹولز بھی دستیاب ہیں جو ملازمت تلاش کرنے والے افراد کے لیے اس فیچر کو مزید آسان بناتے ہیں۔ ان ٹولز کے مدد سے ملازمت تلاش کرنے والے افراد، ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کے علاوہ یہ بھی معلوم کر سکیں گے کہ مذکورہ ملازمت ان کی ضرورت کے مطابق ہے یا نہیں۔ جاب ٹائپ، لوکیشن، پوسٹنگ کی تاریخ یا کمپنی کی ٹائپ، لوگ وغیرہ جیسی کیٹگریز کو اسمارٹ فلٹرزکی مدد سے اپنی ضرورت کے مطابق بنانے کے بعد محفوظ کیا جا سکے گا، دوستوں اور ساتھیوں کو فراہم کیا جا سکے گا۔ متعلقہ نئی لسٹنگز کے بارے میں نوٹیفکیشنز وصول کرنے کی غرض سے لوگ الرٹ کے لیے بھی سائن اپ کر سکیں گے۔

ملازمتیں فراہم کرنے والے اداروں کے بڑے ایکو سسٹم میں مدد کی غرض سے گوگل نے اوپن ڈکومینٹیشن بھی جاری کیا ہے چنانچہ بڑے اور چھوٹے، دونوں اقسام کے ادارے اوپن اسٹرکچر والے schema.org کی مدد سے اپنی مرضی کے مطابق ملازمت کے مواقع قابل دریافت بنا سکیں گے۔ان مارک اپ اسٹینڈرڈز کو گوگل بھی سپورٹ کرتا ہے اورکاروباری ادارے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور اپنی مرضی کے مطابق جاب لسٹنگز کو گوگل پر زیادہ قابل دریافت بنا سکیں گے اور ملازمت تلاش کرنے والوں اور ایمپلائرز دونوں کے لیے win۔win کی صورت حال بنا سکیں گے۔یہ سرچ ایکسپیرئینس گوگل ایپ پر Android اور iOS کے لیے انگلش زبان میں دستیاب ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…