ایپل کی نئی اسمارٹ واچ کیسی ہوگی؟

3  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایپل کے آئی فونز کو اسمارٹ فونز کی دنیا کا بادشاہ قرار دیا جاتا ہے مگر اس کی اسمارٹ واچ کو بھی گھڑیوں کی دنیا میں یہی حیثیت حاصل ہے۔ اور 12 ستمبر کو نئے آئی فونز کے ساتھ یہ کمپنی نئی ایپل واچ 4 بھی متعارف کرانے والی ہے۔ ایپل کے نئے آئی فونز 12 ستمبر کو سامنے آئیں گے نائن ٹو فائیو میک نے آئی فون ایکس ایس ماڈلز کے ساتھ ساتھ نئی اسمارٹ واچ

کی تصویر بھی لیک کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب کی بار یہ او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگی۔ درحقیقت اب کی بار ایپل واچ ایج ٹو ایج ڈسپلے کے ساتھ پہلے کے مقابلے میں 15 فیصد بڑی ہوگی۔ ویسے تو ایپل واچ کو 3 برسوں سے اپ ڈیٹ کرکے پیش کی جارہا ہے مگر اس بار وہ پہلے کے مقابلے میں مختلف ہوگی، بلکہ کچھ حلقے تو اسے نئے آئی فونز کے مقابلے میں اس سال زیادہ اہم ڈیوائس قرار دے رہے ہیں۔ جیسے نیا ڈیزائن جو کہ اینالاگ کلاک فیس کے ساتھ ہوگا جبکہ اس گھڑی سے یو وی ریٹنگ جاننا بھی ممکن ہوگا۔ ڈیوائس میں اس کے کراﺅن اور سائیڈ بٹن میں ایک نیا سوراخ بھی نظر آرہا ہے اور یہ واضح نہیں کہ اس نئے ٹول کا مقصد کیا ہے۔ ایپل واچ تھری کی طرح اس بار میں بھی ایل ٹی ای سپورٹ دی جائے گی۔ مختلف افواہوں کی جانب سے ایپل کی جانب سے آئی پیڈ پرو کی نئی سیریز بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو کہ آئی فون ایکس جیسے ڈیزائن کے ساتھ ہوگی، یعنی ہوم بٹن کو ایج ٹو ایج ڈسپلے کے لیے ختم کردیا جائے گا۔ تاہم آئی پیڈ پرو کو 12 ستمبر کی بجائے رواں سال کے آخر میں کسی وقت متعارف کرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…