جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

ہیواوے کا ایک اور 4 کیمروں والا اسمارٹ فون متعارف

datetime 3  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیواوے نے اپنے میٹ 20 سیریز کا 4 کیمروں والا لائٹ ورژن متعارف کرا دیا ہے اور حیران کن طور پر یہ نیا فون فلیگ شپ میٹ 20 سے ایک ماہ پہلے ہی پیش کردیا گیا ہے۔ میٹ 20 لائٹ فیچرز کے لحاظ سے ایک مڈرینج فون ہے جس میں 6.3 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ اس کے بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ ایک کیمرہ 20 میگا پکسل جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل کے ساتھ ہے۔

جو کہ دھندلے پس منظر والے پورٹریٹ شاٹ کو لینے میں مدد دیتا ہے۔ فرنٹ پر متاثرکن 24 میگا پکسل کیمرہ ہے جبکہ دوسرا کیمرہ 2 میگا پکسل ہے جو کہ Bokeh ایفیکٹ میں مدد دیتا ہے۔ کمپنی کے مطابق میٹ 20 سیریز کے لائٹ ورژن کو ڈیڑھ ماہ پہلے متعارف کرانے کا مقصد لوگوں یہ سوچنے پر مجبور کرنا ہے کہ اگر لائٹ ورژن ایسا ہے تو میٹ 20 کیسا ہوگا۔ یہ فون 379 برطانوی پاﺅنڈز میں فروخت کیا جائے گا جو کہ ایشیائی ممالک میں یقیناً کافی کم داموں میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب ہیواوے کا نیا فلیگ شپ فون میٹ 20 اگلے ماہ 16 تاریخ کو متعارف کرایا جائے گا۔ اس بات کا اعلان کمپنی کی جانب سے آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ نیا فون 16 اکتوبر کو پیش ہوگا۔ اس فون کے لیے جو تصویر کمپنی نے بطور ٹیزر پیش کی ہے وہ حیران کن ہے کیونکہ اس میں ڈیوائس بیزل کے بغیر نظر آرہی ہے۔ مختلف افواہوں کے مطابق میٹ 20 اور میٹ 20 پرو اسمارٹ فونز اس ایونٹ میں پیش کیے جائیں گے جن میں سے پرو ورژن 6.9 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…