ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پولورائڈ کیمرہ میں اب مزید کیا ماڈرن ہوگیا؟

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)  80 اور 90 کی دہائی میں سیاحتی مقامات پر فوٹوگرافر پولورائڈ کیمروں کے ساتھ گھومتے تھے اور پیسے لے کر اسی وقت تصویر کھینچ کر دے دیتے تھے ، جسے گزشتہ سال ڈیجیٹل شکل بھی دی گئی تھی۔ پولورائڈ ون اسٹیپ 2 نامی اس ڈیجیٹل کیمرے کو اب اپ ڈیٹ کرکے ون اسٹیپ پلس کے نام اور نئے فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ برلن میں جاری آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران اس نئے کیمرے کو متعارف کرایا گیا جس میں بلیوٹوتھ، 2 لینسز، ایک نئی فلیش اور بڑی بیٹری کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں سے یہ کیمرہ کچھ زیادہ ماڈرن ہوگیا ہے مگر اس کی ماضی کی شکل برقرار رکھی گئی ہے۔

سب سے بڑی تبدیلی بلیوٹوتھ کا اضافہ ہے، اگرچہ اس سے فوٹوگرافر اپنی تصاویر ڈیجیٹلی ٹرانسفر تو نہیں کرسکتے مگر بلیوٹوتھ سے انہیں اپنے فون کو بطور ریموٹ استعمال کرنے کی سہولت ملے گی۔ ون اسٹیپ پلس اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپ میں مختلف موڈز کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ صارفین کے لیے ڈبل ایکسپوزر سیٹ ایپ یا مینوئل ایڈجسٹمنٹ کو آسان بنادیتا ہے۔ اسی طرح لائٹ پرنٹنگ موڈ بھی دیا گیا ہے جبکہ موائز ٹریگر موڈ سے کیمرہ اس وقت خودکار طور پر تصویر لے پاتا ہے۔ اس کیمرے میں مائیکرو فون تو نہیں مگر صارف کے فون مائیک سے آڈیو لی جاسکتی ہے۔ اس کیمرے کو 160 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…