جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

ایپل کے نئے آئی فون ایکس ایس کی پہلی جھلک دیکھیں

datetime 1  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی فون ایکس (10)کے بعد اب 12 ستمبر کو ایپل کس نام سے اپنی نئی ڈیوائس کو پیش کرے گی (آئی فون 8 کے بعد 9 سامنے نہیں آئے گا)۔ تو اس کا جواب ایپل کے حوالے سے لیکس کرنے والی سائٹ 9 ٹو 5 میک نے آئی فون ایکس ایس (10s) دیا ہے۔ ایپل کے نئے آئی فونز 12 ستمبر کو سامنے آئیں گے اور اس ویب سائٹ نے ایپل کے نئے آئی فونز کی پہلی تصویر بھی لیک کردی ہے۔

جو آپ اوپر دیکھ سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ دونوں فونز متوقع طور پر 5.8 انچ اور 6.5 انچ اسکرین کے ہوں گے جنھیں آئی فون ایکس ایس کا نام دیا جائے گا جو کہ کسی حد تک قابل فہم بھی ہے۔ درحقیقت ایپل کے آئی فون کے آگے ایس اس وقت لگایا جاتا ہے جب وہ ڈیزائن کے لحاظ سے گزشتہ سال کے ماڈل سے ملتے جلتے ہوں (جیسے آئی فون ایکس) مگر نئے فیچرز اور ہارڈوئیر کے لحاظ سے بہتر ہوتے ہیں۔ ایپل کی جانب سے 12 ستمبر کو نئے آئی فونز متعارف کرانے کا اعلان ہوچکا ہے جس میں ایپل واچ سمیت دیگر اعلانات بھی کیے جائیں گے۔ اور ہاں آئی فون ایکس کے 2 نئے ماڈلز کے ساتھ ایک اسی ڈیزائن کا ایل سی ڈی ڈسپلے والا نسبتاً سستا آئی فون بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ ایپل منفرد آئی فون بنانے کا خواہشمند ایپل کے دعوت نامے سے نئے گولڈ کلر کا اشارہ بھی ملتا ہے اور یہ رنگ آئی فون ایکس ڈیزائن میں پہلی بار متعارف کرایا جائے گا۔ ایپل کے آئی فون ایکس کو یہ کمپنی تیکنیکی طور پر آئی فون 10 پکارتی ہے مگر لوگ اسے عام طور پر ایکس ہی کہتے ہیں اور اب لگتا ہے کہ نئے فونز کو آئی فون ایکسسز کہیں گے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…