منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

سونی کا نیا فلیگ شپ فون پہلی بار او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)سونی نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون ایکسپیریا زی تھری متعارف کرا دیا ہے۔ برلن میں جاری آئی ایف اے ٹیک کانفرنس کے دوران سونی نے اپنا نیا فلیگ شپ فون متعارف کرایا جو کہ ستمبر میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ یہ سونی کا پہلا فون ہے جس میں او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ سائیڈ سنس ٹیکنالوجی دی گئی ہے جس میں فیورٹ ایپس کو ڈیوائس کی

کسی بھی سائیڈ کو دبا کر لانچ کیا جاسکے گا۔ سام سنگ کے مقابلے پر سونی کے نئے فلیگ شپ فونز سونی کا یہ فون 6 انچ کے کیو ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ ہے جس کے تحفظ کے لیے کورننگ گوریلا  گلاس 5 کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں کوالکوم کا طاقتور اسنیپ ڈراگون 845 اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج ہے، تاہم مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اسے 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ 3300 ایم اے ایچ بیٹری کو کوئیک چارجنگ اور وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس آئی پی 68 سرٹیفکیشن کے ساتھ ہے اور اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔ سونی کے فونز کو کیمروں کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور ایکسپیریا ایکس زی تھری بھی اس حوالے سے کم نہیں۔ سونی کی یہ اسمارٹ لائٹ اپنی مثال آپ اس فون میں 19 میگا پکسل موشن آئی کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ پریڈیکٹو ہائیبرڈ آٹو فوکس اور سپرسلوموشن ویڈیو ریکارڈنگ کے فیچرز موجود ہیں۔ یہ کیمرہ فور کے ایچ ڈی آر ویڈیو 960ایف پی ایس سلوموشن کے ساتھ ریکارڈ کرسکتی ہے۔ فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرہ سونی ایکسمور آر ایس سنسر اور وائیڈ اینگل لینس کے ساتھ دیا گیا ہے، جس سے اس میں نئی تھری ڈی فیس اسکینگ کی خصوصیات بھی شامل ہوگئی ہیں۔ ویسے جہاں تک ڈیزائن کی بات ہے تو یہ دیکھنے میں گزشتہ سال کے ایکس زی ٹو کا بڑا ورژن محسوس ہوتا ہے اور فرق او ایل ای ڈی اسکرین کا ہے۔ یہ فون 900 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…