جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

ہیواوے کی نووا سیریز کے 2 فونز اب پاکستان میں دستیاب

datetime 30  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیواوے اپنی اسمارٹ فون سیریز نووا کے 2 نئے فونز پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ نووا 3 اور 3 آئی کو چین، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جاچکا ہے اور اب یہ پاکستان میں پری آرڈر میں دستیاب ہیں۔ ان دونون میں سے نووا 3 پراسیسر اور ریم کے لحاظ سے زیادہ طاقتور ہے جس میں کیرین 970 پراسیسر اور 4 جی بی ریم دی گئی ہے۔

جبکہ 128 جی بی تک اسٹوریج بھی صارفین کے لیے موجود ہے۔ اوے پر صارفین کو گمراہ کرنے کا الزام یہ 4 کیمروں والا فون ہے جس میں سے بیک پر 24 اور 16 میگا پکسل کے 2 کیمرے دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر 24 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ ہے، چاروں کیمرے میں اے آئی پاور دی گئی ہے۔ فرنٹ کیمرے 8 سین recognition موڈز کے ساتھ ہیں تاکہ لوگ مختلف مناظر میں اچھی سیلفی لے سکیں۔ اسی طرح بیک کیمروں میں تھری ڈی کیو موجی سپورٹ دی گئی ہے۔ اس فون کی قیمت 59 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔ ہیواوے نے پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا نووا 3 آئی کیرین 710 پراسیسر کے ساتھ ہے جبکہ 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے، اس میں بیک پر 16 اور 2 میگا پکسل اور فرنٹ پر 24 اور 2 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ ہیں جو کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ اس میں کمپنی نے ایڈوانسڈ الگورتھم دینے کا دعویٰ کیا ہے جو لوگوں کو زیادہ قدرتی اور اچھا دکھانے میں مدد دیتا ہے۔ اس فون کی قیمت 39 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔ یہ دونوں فون 6.3 انچ کے آئی فون ایکس جیسے نوچ والے ڈسپلے کے ساتھ ہیں جبکہ ان میں جی پی یو ٹربو ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے جو گیمنگ تجربے کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔ یہ فون 28 اگست سے 7 ستمبر تک پری آرڈر میں اس قیمت پر دستیاب ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…