اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

اقوام متحدہ کا فیس بک پر’اشتعال انگیز’ مواد کےخلاف پیشگی اقدامات پر زور

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ‘فیس بک’ پر زور دیا ہے کہ وہ اشتعال انگیز مواد کے خلاف مزید پیشگی اقدامات اٹھائے۔ تاہم انہوں نے ساتھ ہی حد سے زیادہ قوانین بنانے کے خلاف متنبہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق زید رعاد الحسین کا یہ بیان فیس بک کی جانب سے رواں ہفتے میانمار کے آرمی چیف

اور دیگر فوجی افسران کے خلاف پابندی کے فیصلے کے بعد سامنے آیا۔ ان فوجی افسران کے خلاف اقوام متحدہ روہنگیا مسلمانوں کی ‘نسل کشی’ سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ میانمار میں فیس بک اکثر لوگوں کے لیے خبریں اور معلومات حاصل کرنے کا بنیادی ذریعہ ہے۔ فیس بک کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی سفارش تاہم پلیٹ فارم کو میانمار کی آرمی اور بدھ مت انتہا پسند روہنگیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتی برادریوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ فیس بک نے گزشتہ سال میانمار فوج کے اس خونی ‘کلیئرنس آپریشن’ کی بھی حمایت کی تھی، جس کے نتیجے میں تقریباً 7 لاکھ روہنگیا افراد کو مجبوراً بنگلہ دیش کی طرف ہجرت کرنی پڑی تھی۔ زید رعاد الحسین کا جنیوا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘فیس بک انتظامیہ کے ساتھ ابتدائی مذاکرات میں ہم نے اس معاملے کو سنجیدہ نہیں سمجھا تھا۔’ ان کا کہنا تھا کہ ‘امید ہے کہ فیس بک انتظامیہ اب اس حوالے سے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے گی۔’ انہوں نے کہا کہ ‘ہمارے سامنے ایسے کئی کیسز ہیں جن میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال میں فیس بک کا اہم کردار نظر آیا، جس کے بعد اس حوالے سے سوالات اٹھائے گئے۔’

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…