بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ لینا پسند کریں گے؟

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو اس وقت بیشتر لوگ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹ وغیرہ کے استعمال کو زیادہ پسند کرتے ہیں مگر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بالخصوص لیپ ٹاپ کی اہمیت میں اب بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اور اگر آپ کسی اچھے لیپ ٹاپ کو لینے کی خواہش رکھتے ہیں تو معروف کمپنی ایسر کی یہ نئی ڈیوائس آپ کو ضرور پسند آئے گی۔ یہ ہے سوئفٹ 7 نامی لیپ ٹاپ جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ ہے۔ جرمن شہر برلن میں آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران اس لیپ ٹاپ کو متعارف کرایا گیا جس کا ابتدائی ورژن رواں سال کے شروع میں سی ای ایس نمائش میں رکھا گیا تھا۔

یہ نیا لیپ ٹاپ 10 ملی میٹر سے کم موٹا اور ایج ٹو ایج ڈسپلے سے لیس ہے۔ یہ ڈسپلے 92 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو پر مشتمل ہے اور اس لیپ ٹاپ کا مجموعی وزن بھی ایک کلو سے کم ہے۔ یہ لیپ ٹاپ 8 جنریشن انٹیل کور آئی سیون پراسیسر سے لیس ہوگا اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ ہے۔ اس میں 14 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے مگر اس کے ابتدائی ورژن کے مقابلے میں بیزل کو 4.27 ملی میٹر تک کم کردیا گیا ہے۔ اس ڈیوائس کو ہلکا رکھنے کے لیے کمپنی نے میگنیشم میٹریل استعمال کیا ہے۔ فی الحال کمپنی کی جانب سے لیپ ٹاپ کی دیگر تفصیلات، قیمت یا فروخت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…