ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

انسٹاگرام اکاﺅنٹ کو ویریفائیڈ بنانے کا آسان طریقہ

datetime 29  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹاگرام میں اب تک ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کا حصول کافی مشکل تھا کیونکہ اس کا طریقہ کار واضح نہیں تھا اور صرف اہم شخصیات، برانڈز اور سیلیبرٹیز کو ہی بلیوٹک دیا جاتا تھا۔ تاہم اب فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ نے ہر ایک کے لیے ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کے حصول کو آسان بنادیا ہے۔ اس سلسلے میں انسٹاگرام نے دنیا بھر میں ایک فیچر متعارف کرایا ہے۔

جو اس عمل کو آسان بنادے گا۔ یہ فیچر سیٹنگز مینیو میں ‘سوئچ ٹو بزنس پروفائل’ نامی آپشن کے نیچے موجود ہے۔ اس پر کلک کرنے پر انسٹاگرام کی جانب سے صارف کا پورا نام اور حکومتی فوٹو آئی ڈی شناختی ثبوت کے طور پر طلب کی جاتی ہے۔ ان تفصیلات کو اپ لوڈ کرنے پر صارف کی درخواست نظرثانی کے لیے کمپنی کے پاس چلی جاتی ہے۔ اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کچھ عرصے پہلے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر انسٹا گرام کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری برادری کی جانب سے مسلسل اکاﺅنٹ ویریفیکیشن کے حوالے سے زیادہ رسائی اور شفافیت کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور ہم نے اسے تسلیم کیا ہے۔ اگر یہ فیچر ابھی نظر نہیں آرہا تو کچھ انتظار کرلیں کیونکہ یہ دنیا بھر میں منگل سے صارفین کے لیے پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ یہ ابھی دیکھنا ہوگا کہ انسٹاگرام کس حد تک صارفین کو بلیو ٹک کے حصول کا موقع فراہم کرے گی، جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔ خیال رہے کہ ویریفائیڈ اکاﺅنٹ کا سلسلہ سب سے پہلے ٹوئٹر نے 2009 میں شروع کیا تھا جو کہ اہم شخصیات اور برانڈز تک محدود تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…