بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

ایپل کی جانب سے نئے آئی فونز ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کی جانب سے نئے آئی فونز ستمبر کے دوسرے یا تیسرے ہفتے کے دوران متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور اب بلومبرگ نے نئی ڈیوائسز کے حوالے سے پرانی افواہوں کی تصدیق کی ہے۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال ایپل کی جانب سے 3 نئے آئی فونز متعارف کرائے جائیں گے۔ ایپل کے اندرونی ذرائع نے 2018 کو ایس ائیر قرار دیا ہے۔

یعنی نئے فونز کا ڈیزائن گزشتہ سال کے آئی فون ایکس جیسا ہی ہوگا، ان کے فیچرز اور ہارڈوئیر میں اپ ڈیٹ کی جائے گی۔ اس طرح عالمی مارکیٹ میں سست روی کو دیکھتے ہوئے ایپل کی جانب سے آئی فونز کی اوسط قیمت میں اضافہ کیا جائے گا، یعنی اس سال بھی یہ کمپنی ایک ہزار ڈالرز کے فونز پیش کرے گی۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں ان نکات کو بیان کیا گیا۔ 3 نئے آئی فونز ایک فون گزشتہ سال کے 5.8 انچ کے آئی فون ایکس کا اپ گریڈ ورژن ہوگا، دوسرا فون 6.5 انچ کے او ایل ای ڈی اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا جبکہ تیسرا ایک سستا (جو کہ دیکھنے میں آئی فون ایکس جیسا ہی ہوگا) آئی فون ہوگا جس میں 6.1 انچ کی ایل سی ڈی اسکرین دی جائے گی، دونوں بڑے فونز کچھ ممالک میں ڈوئل سم کارڈ آپشن کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ سستا اور رنگارنگ 6.1 انچ کا آئی فون کئی رنگوں جیسے گرے، وائٹ، بلیو، ریڈ اور اورنج میں دستیاب ہوگا۔ جیسٹرز تینوں فون میں آئی فون ایکس میں متعارف کرائے گئے جیسٹر کنٹرول اور چہرے سے فون ان لاک کرنے والے سسٹم فیس آئی ڈی ہوگا۔ ناموں کی الجھن رپورٹ کے مطابق ایپل کے اندر ناموں کے حوالے سے کافی الجھن موجود ہے، مگر ممکنہ طور پر 5.8 انچ کے فون کو آئی فون ایکس ایس کا نام دیا جاسکتا ہے، اس کا ہائی اینڈ ورژن آئی فون ایکس ایس پلس قرار دیا جاسکتا ہے، مگر ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ آسان الفاظ میں ایپل کی جانب سے آئی فون 8 کو آئی فون ایکس سے متاثر ڈیوائس (6.1 انچ کے ایل سی ڈی والا فون) سے بدلا جارہا ہے، جس کی قیمت تو آئی فون 8 جتنی ہوگی مگر فیچرز کے لحاظ سے وہ زیادہ بہتر ہوگا۔ مگر آئی فون ایکس کی طرح اس کے بیک پر 2 کی بجائے ایک کیمرہ دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…