بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

حج 2018 میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

datetime 26  اگست‬‮  2018 |

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)عازمین حج کی سہولت کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے اس سال کئی انتظامات کیے گئے ہیں جن میں حج ہیلپ لائن ، حج ایپلی کیشن کیساتھ ساتھ بزرگ حاجیوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیپسول ہوٹل متعارف کرایے گئے۔ کیپسول ہوٹل سعودی عرب میں حاجیوں کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے نے 24 کے قریب سلیپنگ پوڈز زائرین حج کے لیے بنائے ہیں۔

جس میں ایک فرد کے رہنے کی گنجائش ہے۔ یہ ہوٹل 220 میٹر لمبا ، 120 سینٹی میٹر چوڑا اور 120 سینٹی میٹر بلند ہے۔ ان ہوٹلز میں بجلی اور ایئرکنڈیشنز کی سہولیات موجود ہیں، ان نیپ پوڈز میں بیت الخلاء، نہانے اور وضو کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ساتھ ہی ہر کیپسول کے اندرضروری سامان رکھنے کی مناسب جگہ بھی ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال منٰی کے علاقے میں کیا گیا جہاں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہوتی ہے۔ ان نیپ پوڈز کا مقصد ایسے بزرگ حاجیوں کو ریلیف دینا ہے جو حج کے دوران راہ بھٹک جاتے ہیں۔ حج ہیلپ لائن سعودی حکومت نے اس سال حجاج کرام کے لیے کسی بھی شکایت یا معلومات کے حصول کے لیے ایک نمبر 8004304444 مختص کیا جس کے ذریعے عازمین حج کسی بھی شکایت کی صورت میں کال کرسکتے ہیں۔ حج ایپلی کیشن سعودی وزارت حج کی جانب سے عمرہ معتمرین اور عازمین حج کے لیے ایک ایپلی کیشن تیار کی گئی ، جسکا مقصد عازمین حج کو طبی امداد سے لے کر راستوں کی معلومات فراہم کرناہے۔ اس ایپلی کیشن کا نام ’مناسکانا ایپ‘ ہے جسے انگریزی اور عربی کے علاوہ مختلف زبانوں میں بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس ایپ کی مدد سے حکام کو ان لوگوں تک پہنچنے میں بھی مدد ملے گی، جو کسی قسم کی مشکل میں گرفتار ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…