اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جی میل کانفیڈنشنل موڈ کو موبائل فون پر کیسے استعمال کریں؟

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے رواں سال اپریل میں اپنی ای میل سروس جی میل کو ری ڈیزائن کیا تھا، جس میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ بھی ہوا تاہم سب سے زیادہ اہم’کانفیڈنشنل موڈ’ تھا جس کے تحت ایسی ای میلز کو بھیجا جاسکتا ہے جو مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ختم ہوجائیں گی۔ ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے تو یہ فیچر مئی سے ہی دستیاب ہے مگر اب اسے اسمارٹ فونز صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

جی میل کا یہ نیا فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا بنیادی طور پر پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کرائے گئے اس فیچر کے تحت ای میلز کی ایکسپائر ڈیٹ ہوگی، بالکل اسنیپ چیٹ کے خود ختم ہونے والے پیغامات کی طرح۔ اسی طرح اس فیچر کی مدد سے لوگ ایسی ای میلز بھی بھیج سکتے ہیں جسے دیگر افراد فارورڈ، کاپی، پیسٹ یا ڈاﺅن لوڈ بلکہ پرنٹ تک نہیں کرسکیں گے، تاہم فی الحال کے پاس اسکرین شاٹ کا کوئی علاج نہیں، مگر مستقبل میں اس کی روک تھام کا وعدہ بھی کیا ہے۔ جی میل کانفیڈنشنل موڈ کیسے استعمال کریں؟ اسے استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے تو آپ کو اپنے فون میں جی میل کے اپ ڈیٹ ورژن کی ضرورت ہوگی، اگر اب تک جی میل ایپ اپ ڈیٹ نہیں ہوئی تو گوگل پلے اسٹور پر جاکر اپ ڈیٹ کرلیں یا کچھ دن انتظار کریں تاکہ گوگل خود اس فیچر کا اضافہ کردے۔ اپ ڈیٹ کرنے کے بعد ایپ کو اوپن کریں اور پھر کمپوز بٹن پر کریں، اور پھر دائیں کونے میں موجود تھری ڈاٹ سیٹنگز پر کلک کرکے کانفیڈنشنل موڈ کا انتخاب کریں۔ جب آپ اس موڈ کو ان ایبل کریں گے تو جی میل کی جانب سے کچھ آپشن دیئے جائیں گے کہ ای میل ایکسپائر ہونے کا دورانیہ کیا ہو، جس کے لیے آپ ایک دن، ایک ہفتہ، ایک ماہ، 3 ماہ اور 5 سال میں سے کسی کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ای میل تک رسائی کے لیے پاس کوڈ کو بھی ان ایبل کیا جاسکتا ہے بلکہ زیادہ گہرائی میں جاکر ای میل بیسڈ یا ایس ایم ایس پر مبنی پاس کوڈ رکھا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ جس شخص کو ای میل بھیج رہے ہیں، وہ جی میل استعمال نہیں کرتا تو وہ ایس ایم ایس سے پاس کوڈ حاصل کرسکے گا۔ اسی طرح اگر آپ چاہے تو ای میل تک رسائی یا ایسسز کو بھی ریموو کرسکتے ہیں۔ جی میل کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی متعارف اس مقصد کے لیے ای میل بھیجنے کے بعد جی میل میں سینٹ کے فولڈ میں جاکر وہ ای میل اوپن کریں اور ریموو ایسسز پر کلک کردیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…