اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

واٹس ایپ صارفین کے لیے بہترین سہولت متعارف

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ استعمال کرنے والے ایک بلین سے زائد صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ رواں سال نومبر سے چیٹنگ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر سیو کرنے پر کسی قسم کی اسٹوریج اسپیس استعمال نہیں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ، اس وقت واٹس ایپ ڈیٹا کو جب گوگل ڈرائیو پر بیک اپ کے طور پر محفوظ کیا جاتا ہے تو وہ اس کلاو ڈ سروس میں دستیاب اسپیس کو استعمال کرتا ہے۔

مگر اب فیس بک کی زیرملکیت کمپنی نے گوگل سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت یہ بیک اپ مکمل مفت ہو گی یعنی اسٹوریج میں ایک ایم بی کی کمی بھی نہیں آئے گی۔ واٹس ایپ ڈیٹا بیک اپ کو گوگل پر ‘اپ لوڈ’ کرنا اس لیے بھی فائدہ مند ہو گاکیونکہ اگر فون خراب ہوجائے یا گم یا چوری ہوجائے تو میسجنگ ریکارڈ، تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ کو دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ابھی واٹس ایپ دیگر میسجنگ اپلیکشنز سے کچھ مختلف ہے جن کے میسجز ان کے سرورز پر ہی اسٹور ہوتے ہیں۔ واٹس ایپ میں ڈیٹا ‘ بیک اپ’ کے لیے کسی اور کمپنی کی کلاوڈ سروس کو استعمال کرکے انہیں فونز میں موجود ڈیٹا سے منسلک کردیا جاتا ہے۔ ایپل صارفین کا ڈیٹا آئی کلاوڈ جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کا گوگل ڈرائیو پر محفوظ ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ جن صارفین نے اپنے واٹس ایپ بیک اپ کو ایک سال سے اپ ڈیٹ نہیں کیا تو وہاں موجود سارا ریکارڈ نومبر میں اپ ڈیٹ کے بعد اڑ جائے گا۔ کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی بیک اپ کو گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ کرنے کے لیے فون کو وائی فائی سے کنیکٹ کریں کیونکہ موبائل ڈیٹا پر کافی خرچہ ہو سکتا ہے۔اگر آپ نے اب تک اپنا واٹس ایپ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ نہیں کیا تو اس کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں جاکر چیٹ کے آپشنز میں چیٹ بیک اپ پر کلک کریں اور وہاں بیک اپ کے آپشن پر کلک کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…