بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی

datetime 18  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ استعمال کرنے والے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ رواں سال نومبر سے انہیں اپنا چیٹنگ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر اسٹور کرنے پر کسی قسم کی اسٹوریج اسپیس کی قربانی نہیں دینا پڑے گی۔ اس وقت واٹس ایپ ڈیٹا کو جب گوگل ڈرائیو پر بیک اپ کے طور پر محفوظ کیا جاتا ہے تو وہ اس کلاﺅڈ سروس میں دستیاب جگہ پر قبضہ کرتا ہے۔

مگر اب فیس بک کی زیرملکیت کمپنی نے گوگل نے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت یہ بیک اپ مکمل مفت ہوگی یعنی اسٹوریج میں ایک ایم بی کمی بھی نہیں آئے گی۔ کیا واٹس ایپ کا یہ خفیہ اور کارآمد فیچر جانتے ہیں؟ واٹس ایپ ڈیٹا بیک اپ کو گوگل پر اپ لوڈ کرنا اس بھی فائدہ مند کیونکہ اگر فون خراب ہوجائے یا گم یا چوری ہوجائے تو میسجنگ ریکارڈ، تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ کو دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ واٹس ایپ دیگر میسجنگ اپلیکشنز سے کچھ مختلف ہے جن کے میسجز ان کے سرورز پر ہی اسٹور ہوتے ہیں۔ واٹس ایپ میں ڈیٹا بیک اپ کے لیے کسی اور کمپنی کی کلاﺅڈ سروس کو استعمال کرکے انہیں فونز میں موجود ڈیٹا سے منسلک کردیا جاتا ہے۔ ایپل صارفین کا ڈیٹا آئی کلاﺅڈ جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کا گوگل ڈرائیو پر محفوظ ہوتا ہے۔ واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس یہ بات بھی ذہن میں رکھیں اگر آپ نے واٹس ایپ بیک اپ کو ایک سال سے اپ ڈیٹ نہیں کیا تو وہاں موجود سارا ریکارڈ نومبر میں اپ ڈیٹ کے بعد اڑ جائے گا۔ کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی بیک اپ کو گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ کرنے کے لیے فون کو وائی فائی سے کنکٹ کریں کیونکہ موبائل ڈیٹا پر کافی خرچہ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ نے اب تک اپنا واٹس ایپ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ نہیں کیا تو اس کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں جاکر چیٹ کے آپشنز میں چیٹ بیک اپ پر کلک کریں اور وہاں بیک اپ کے آپشن پر کلک کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…