اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرولا نے اپنا نیا اسمارٹ فون موٹو پی 30 متعارف کرایا ہے جو آئی فون ایکس اور ہیواوے کے پی 20 کا مکسچر محسوس ہوتا ہے۔ یعنی فرنٹ پر تو یہ فون ہو بہو آئی فون ایکس لگتا ہے جبکہ بیک پر اپنے رنگ بدلتے گلاس کے باعث یہ پی 20 کی یاد دلاتا ہے۔ 6.2 انچ اسکرین کا یہ فون درحقیقت موٹرولا کا بجٹ فون ہے۔ ویسے اس کی ورٹیکل ڈوئل کیمرہ
سیٹ اپ، نوچ اور بیزل سب آئی فون ایکس سے ملتے ہیں مگر اس میں پراسیسر مڈرینج دیا گیا ہے جو کہ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 636 ہے۔ آئی فون ایکس کی اینڈرائیڈ نقل خریدنا پسند کریں گے؟ اینڈرائیڈ 8.1 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس میں فنگرپرنٹ سنسر بھی موجود ہے جو آئی فون ایکس کا حصہ نہیں، جبکہ چہرے سے بھی ڈیوائس کو ان لاک کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔ آئی فون ایکس کا ڈیزائن مزید 2 اینڈرائیڈ فونز نے چرالیا اس میں اے آئی گیم موڈ کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ ڈسپلے اور ڈیوائس کی پرفارمنس کو بہتر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ 6 جی بی ریم اور64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ بیک پر 16 اور 5 میگا پکسل کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں پورٹریٹ موڈ موجود ہے جبکہ فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ یہ فون اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 303 ڈالرز (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 128 جی بی والا ماڈل 360 ڈالرز (38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔