سب سے خوبصورت فلیگ شپ فون ایف 9 متعارف

16  اگست‬‮  2018

چین(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی اوپو نے اپنے نئے فلیگ شپ فون ایف 9 کو متعارف کرا دیا ہے اور اسے سب سے خوبصورت نوچ ڈیزائن والی ڈیوائس قرار دیا جارہا ہے۔ درحقیقت یہ نوچ آئی فون ایکس سے نہیں ملتا بلکہ یہ ایک پانی کے قطرے جیسا ہے اور فون کا قدرتی حصہ محسوس ہوتا ہے۔ ویسے اس کے فیچرز کو دیکھا جائے تو یہ فلیگ شپ فون لگتا نہیں کیونکہ اس میں ایٹ کور میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 پراسیسر دیا گیا ہے۔

جو کہ دیگر کمپنیوں کی فلیگ شپ ڈیوائسز کے مقابلے میں زیادہ طاقتور نہیں۔  سیلفی کے شوقین افراد کیلئے اوپو کا نیا فلیگ شپ فون ایف 7 اس کے اوپر بڑے چوکور نوچ کی جگہ پانی کے قطرے کی شکل کا چھوٹا سا نوچ دیا گیا ہے جس میں سیلفی کیمرہ اور اسپیکر دیا گیا ہے اور ڈیزائن کے لحاظ سے یہ بالکل مختلف ڈیوائس ہے۔ اس فون میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں اور متاثرکن 90.8 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا ہے۔ 6.3 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے میں 2340×1080 ریزولوشن دیا گیا ہے جبکہ اسے محفوظ بنانے کے لیے گوریلا گلاس سکس کا استعمال کیا گیا ہے، جو کہ 15 میٹر کی بلندی سے گر کر بھی اسے ٹوٹنے سے بچائے گا۔ اس فون میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بیک پر 16 اور 2 میگا پکسل پر مشتمل ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 25 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔  اس میں فنگر پرنٹ سنسر بیک پر موجود ہے جبکہ 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو کہ اوپو کی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ کمپنی کے مطابق 5 منٹ چارج کرکے 2 گھنٹے تک بات کی جاسکتی ہے۔ آئی فون ایکس اور گلیکسی ایس 9 کو ٹکر دینے والے فونز اس میں اینڈرائیڈ اورو 8.1 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ یہ سب سے پہلے ویت نام میں متعارف کرایا گیا ہے تاہم رواں ماہ کے دوران اسے متعدد ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔ اس کی قیمت ویت نام میں 42 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…