بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سب سے خوبصورت نوچ والا اوپو اسمارٹ فون

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے آج کل ہر فون میں آئی فون ایکس جیسا نوچ ڈیزائن دیا جارہا ہے مگر لگتا ہے کہ چینی کمپنی اوپو اب اس رجحان کو بدلنے کی کوشش کررہی ہے۔ جی ہاں اوپو کی جانب سے نیا فلیگ شپ فون ایف 9 رواں ماہ 15 تاریخ کو متعارف کرایا جارہا ہے اور یہ پہلا واٹر ڈراپ اسکرین ڈیزائن فون ہے۔ اس کے اوپر بڑے چوکور نوچ کی جگہ پانی کے قطرے کی شکل کا چھوٹا سا نوچ دیا گیا ہے۔

جس میں سیلفی کیمرہ اور اسپیکر دیا گیا ہے اور ڈیزائن کے لحاظ سے یہ بالکل مختلف ڈیوائس ہے۔ اس فون میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں اور متاثرکن 90.8 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو دیا گیا ہے۔ بیک پر یہ فون گرگٹ کی طرح بدلتا محسوس ہوتا ہے اور یہ 3 رنگوں میں سن رائز ریڈ، ٹوائیلائٹ بلیو اور اسٹاری پرپل میں دستیاب ہوگا۔ فوٹو بشکریہ اوپو کمپنی کے مطابق یہ فون VOOC فلیش ٹیکنالوجی کے ساتھ ہے، جس کی بدولت روایتی چارجنگ ٹیکنالوجی کے مقابلے میں یہ فون 4 گنا زیادہ تیزی سے چارج ہوتا ہے۔ فوٹو بشکریہ اوپو یہ فون 6.3 انچ کے ایف ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جبکہ ڈوئل سم کارڈ اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی دی جائے گی۔ اس فون کے بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا جس میں سے ایک 16 میگا پکسل جبکہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ فرنٹ پر 25 میگا پکسل کیمرہ ہے جس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس فیچرز دیئے گئے ہیں۔ فوٹو بشکریہ اوپو اوپو ایف 9 میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا ہے، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی جائے گی جبکہ 3500 ایم اے ایچ بیٹری بھی اس کا حصہ ہے۔ یہ فون 15 اگست کو ویت نام میں سب سے پہلے متعارف کرایا جائے گا جس کی قیمت 343 ڈالرز (42 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی، پاکستان میں اس کی آمد کب تک ہوتی ہے، ابھی وہ واضح نہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…