بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

سائبر کرائم سے محفوظ ترین فون بنانے کا دعویٰ

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئٹزرلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)سوئٹزرلینڈ کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ‘سرن لیب’ نے دنیا کا طاقتور ترین اور ہرطرح کے سائبر کرائم سے محفوظ موبائل فون بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کمپنی کا یہ دوسرا فون ہے، اس سے قبل اسی کمپنی نے ‘سولارن’ نامی ایک ایسا مضبوط اور طاقتور فون متعارف کرایا تھا، جس متعلق کمپنی کا دعویٰ تھا کہ اس سے انسان کی پرائیویسی متاثر نہیں ہوتی۔

کمپنی کا پہلا فون 2016 میں 1600 امریکی ڈالر کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، یعنی کمپنی کا پہلا فون ہی پاکستانی ایک لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ اب کمپنی نے پہلے موبائل سے بھی زیادہ محفوظ اور طاقتور فون ‘دی فنے‘ متعارف کراتے ہوئے اسے پری آرڈر آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون کو ‘بلاک چین’ نامی ایسی خصوصی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، جس سے کسی بھی کریپٹو کرنسی کی لین دین یا آن لائن رقم کی ترسیل سے کوئی بھی فراڈ نہیں ہوسکے گا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون میں سائبر سیکیورٹی کے ایسے فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جو اس سے قبل کسی بھی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے استعمال نہیں کیے گئے۔ کمپنی نے اس فون کو دنیا کا محفوظ ترین فون قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اس فون کے ذریعے کوئی بھی شخص فراڈ کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کا بلاک چین سسٹم یہی فون استعمال کرنے والے دوسرے شخص کو پہلے ہی خبردار کردے گا۔ اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ڈوئل اسکرین ہے، جب کہ اس میں 12 میگا پکس ریئر کیمرے سمیت 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ بھی دیا گیا ہے۔ 128 جی بی ریم کے اس فون میں 845 اسنیپ ڈریگن استعمال کیا گیا ہے، ساتھ ہی اس کی ڈیزائن اچھوتی رکھی گئی ہے۔ اینڈرائڈ 1۔8 سسٹم سے لیس اس فون میں الٹرا سیکیورٹی سسٹم کے فیچر رکھے گئے ہیں۔

جن کے ذریعے اسے تمام طرح کی ڈیوائسز سے بھی منسلک کیا جاسکے گا۔ دنیا کے اس محفوظ ترین موبائل کو کمپنی نے آن لائن پری آرڈر کے لیے پیش کرتے ہوئے اس پر خصوصی رعایت کا بھی اعلان کیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے افراد اس موبائل کو آن لائن خرید سکتے ہیں، تاہم اس فون کی ترسیل رواں برس کے آخر تک کیے جانے کا امکان ہے۔ اس فون کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستان ایک لاکھ روپے سے زائد رکھی ہے، تاہم فون ڈیلیور کرتے وقت صارف کو اعلان کردہ رعایت بھی دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…