منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

مائیکرو سافٹ کا گیم اسٹریمنگ سروس متعارف کرانے کا اعلان

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سافٹ ویئر، موبائل و کمپیوٹر آلات بنانے والی امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ نے سونی کی طرح آن لائن گیم اسٹریمنگ سروس متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ سے قبل جاپانی ملٹی نیشنل کمپنی سونی نے آن لائن گیم اسٹریمنگ سروس متعارف کرا رکھی ہے۔ سونی کی گیم اسٹریمنگ سروس ’پلے اسٹیشن‘ میں 650 سے زائد گیمز موجود ہیں ۔

تاہم یہ گیم اسٹریمنگ متعدد موبائل فونز سمیت ٹیبلیٹس اور لیپ ٹاپ پر نہیں چلتی۔ مائیکرو سافٹ نے سونی کی گیم اسٹریمنگ سے بہتر گیم اسٹریمنگ سروس متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انجنیئرز ایسی اسٹریمنگ سروس بنانے میں مصروف ہیں، جو ہر طرح کی ڈیوائسز پر چلے گی۔  کیلیفورنیا میں 12 جون سے ہونے والے دنیا کے بڑے گیمنگ ایکسپو ‘دی الیکٹرانک انٹرٹینمنٹ ایکسپو‘ (ای 3) کے آغاز سے قبل کی جانے والی پریس کانفرنس میں مائیکرو سافٹ گیم کے سربراہ فل اسپینسر کے مطابق ان کی کمپنی جلد گیم اسٹریمنگ سروس متعارف کرائے گی۔ پریس کانفرنس کے دوران فل اسپینسر نے گیم اسٹریمنگ سروس کو متعارف کرانے کی حتمی تاریخ نہیں بتائی، تاہم عندیہ دیا کہ آئندہ برس تک اسے متعارف کرایا جائے گا۔ ان کے مطابق مائیکرو سافٹ کی گیم اسٹریمنگ سروس نہ صرف کمپیوٹرز و ہر طرح کے لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹس پر چلے گی، بلکہ وہ موبائل فونز پر بھی چلے گی۔ اس موقع پر مائیکرو سافٹ نے اپنی آنے والی معروف ویڈیو گیمز کے ٹریلر بھی جاری کیے۔

 

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…