جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

’مارک زکربرگ کو 2 ارب افراد کو کنٹرول کرنے کا تجربہ ہے‘

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک میں بطور ’پولسٹر‘ یعنی رائے شمار کرنے والے عہدیدار کی حیثیت سے کام کرنے والے ایک سابق ملازم نے کہا ہے کہ ’مارک زکربرگ دنیا کا وہ واحد بے مثال شخص ہے، جس کا دنیا کے 2 ارب افراد کو مکمل کنٹرول کرنے کا تجربہ ہے‘۔ فیس بک کے سابق پولسٹر نے نوکری چھوڑنے کے بعد کہا ہے کہ مارک زکربرگ جہاں دنیا کے 2 ارب انسانوں کو کنٹرول کرنے میں اختیار رکھتے ہیں ۔

وہیں وہ امریکی افراد کو ہرطرح سے کنٹرول کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں، اور یہ کام انتہائی بےمثال ہے۔ فیس بک کے سابق عہدیدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے، جب فیس بک اپنے نیوز فیڈ میں تبدیلی لانے سمیت ویب سائٹ پر جعلی خبروں کی روک تھام کی کوششیں کر رہا ہے۔ ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے ’دی ورج‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فیس بک کے سابق پولسٹر ٹیوس میکگن کا کہنا تھا کہ انہیں صرف اور صرف مارک زکربرگ اور ویب سائٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شرل سینڈبرگ سے متعلق لوگوں کے خیالات جاننے اور ان سے متعلق رائے شماری کرنے کی ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’فیس بک نے لوگوں کو سماج سے الگ کردیا‘ ٹیوس میکگن نے یہ نہیں بتایا کہ مارک زکربرگ اور شرل سینڈبرگ سے متعلق لوگوں کے خیالات جاننے اور ان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹوں، جاری کیے گئے بیانات اور تقاریب میں کی جانے والی تقاریر سے متعلق کی جانے والی رائے شماری کا کام سر انجام دینے کے لیے کتنے افراد کی ٹیم کام کرتی تھی۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ انہیں فیس بک نے گزشتہ برس بطور پولسٹر بھرتی کیا، اگرچہ وہ کمپنی میں بطور مارکیٹ ریسرچر کام کرنا چاہتے تھے، تاہم انہیں صرف اور صرف 2 افراد اور خصوصی طور پر مارک زکربرگ سے متعلق لوگوں کے خیالات جاننے کے لیے بھرتی کیا گیا۔ ٹیوس میکگن نے بتایا کہ انہوں نے فیس بک کے ساتھ 6 ماہ کام کیا، اور اس دوران انہیں لگا کہ ان کے کام کا کوئی فائدہ نہیں ۔

جب کہ فیس بک بھی سماج میں بہتری لانے کے حوالے سے کام کرنے کے بجائے سماج میں منفی رجحانات کو پھیلانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا کام دنیا بھر سے لوگوں کی رائے جاننا تھا کہ وہ مارک زکربرگ کے خیالات سے کتنا اتفاق کرتے ہیں۔ انہوں نے فیس بک کے اس عمل کو انتہائی ایڈوانس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ایڈوانس ریسرچ کو مارک زکربرگ لوگوں کے خیالات سے آگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ خود کو ان کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے استعمال کرتے۔

مزید پڑھیں: فیس بک کو لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ٹیس میکگن کا کہنا تھا کہ فیس بک پر مارک زکربرگ کا مکمل اختیار ہے، اب بھی ان کے پاس ویب سائٹ   کے 60 فیصد شیئرز ہیں، یہ کہنا غلط ہے کہ اس ویب سائٹ کو کئی افراد مل کر چلاتے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فیس بک ہی مارک زکربرگ ہے، اور مارک زکربرگ ہی فیس بک ہے، یہ دونوں ایک ہی سکے کے 2 رخ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…