بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بی ایم ڈبلیو کی نئی ہائیبرڈ گاڑی متعارف

datetime 16  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کمپنی بی ایم ڈبلیو نے اپنی نئی ہائیبرڈ گاڑی آئی 8 کوپ 2018 متعارف کرا دی ہے۔369 ہارس پاور کے ساتھ یہ گاڑی 34 اے ایم پی۔ آر الیکٹرک موٹر کے ساتھ ہے جو فرنٹ کے حصے کو پاور دیتی ہے جبکہ 184 پونڈ فٹ ٹورکیو رئیر وہیل کے ساتھ منسلک ہے۔ بی ایم ڈبلیو کے مطابق یہ گاڑی 34 میل تک صرف بجلی سے بھی سفر کرسکتی ہے جبکہ فی گیلن ایندھن میں یہ ستر میل تک دوڑائی جاسکتی ہے۔ اس گاڑی کی انرجی کیپیسٹی میں گزشتہ سال کے مقابلے

میں اضافہ کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 12 ہارس پاور کو بڑھایا گیا ہے۔ اس گاڑی کو بجلی پر 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جاسکتا ہے جبکہ ای ڈرائیو بٹن سے یہ رفتار 75 میل فی گھنٹہ تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ صرف 4.4 سیکنڈ میں یہ صفر سے 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔ اسی طرح پٹرول پر یہ گاڑی 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔ اس گاڑی کو ڈیٹرائٹ آٹو شو کے دوران متعارف کرایا گیا۔اس گاڑی کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار برطانوی پاﺅنڈز تک ہونے کا امکان ہے تاہم اسے کب تک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، کمپنی نے ابھی اس کا اعلان نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…