پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستا ن میں فائیو جی انٹرنیٹ کا آغاز کب سے ہوگا،حتمی اعلان کردیاگیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب لانے کیلئے اسلام آباد کے بعد لمز لاہور میں ایک اور نیشنل انکیوبیشن سنٹر کا آغاز موجودہ حکومت کے منشور کا حصہ ہے ۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی یکم جنوری 2018ء سے ایک لاکھ 10ہزار بچیوں کو کمپیوٹر ٹریننگ فراہم کرنے کا آغاز کر رہی ہے جس سے وہ گھر بیٹھے اپنا روزگار کما سکیں گی۔

وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں مہارت کو آگے لایا جارہا ہے۔ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کو متعارف کروانا موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے جبکہ 2020ء میں فائیو جی کے آغازکیلئے ابھی سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی کے لئے ملک میں پانچ انکیوبیشن سنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔ محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور 2018ء کے عام انتخابات میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے دوبارہ حکومت بنائے گی۔ وہ ہفتہ کو لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں نیشنل انکیوبیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ نوجوان نسل جس کا ملک کے خواہ کسی علاقہ سے بھی تعلق ہو وہ ان سنٹرز میں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انکیوبیشن سنٹر سے ہم تربیت یافتہ افراد کو بیرون ممالک لے کر گئے جہاں انہوں نے اپنا نام بنایااور پاکستان کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں کئی بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کئے جو ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں پانچ انکیوبیشن سنٹر زبنا رہی ہے جس کے پہلے مرحلہ میں اسلام آباد جبکہ دوسرے سنٹر کا لاہور میں آج آغاز کر دیا گیا ہے جہاں سے تربیت حاصل کر کے نوجوانوں کو گھر بیٹھے روزگار کمانے کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے

تحت اسلام آباد کے 226سکولوں میں آئی ٹی لیبز کا آغاز کیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی اور اپنی حکومت بنائے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جس کی حکومت فیڈریشن سمیت بلوچستان اور پنجاب میں بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستان کے بچوں کی آنکھوں میں روشن مستقبل کی امید کو ہم عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔

وزیرمملکت نے کہا کہ لاہور انکیوبیشن سنٹر کے افتتاح سے نوجوان نسل کو بہتر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے جس سے وہ اپنے کاروبار میں ترقی کے ساتھ ساتھ دنیا کی معیشت میں بھی اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سکلز اور فنڈنگ کو اکٹھا کر کے کام کر رہی ہے ٗانفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے ای ۔ ہیلتھ ٗ ای ۔ایجوکیشن ٗ ای ۔کامرس جیسے فوائد عوام کو پہنچائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت آ ئی ٹی، ایگنائٹ ٗ لمز و دیگر کمپنیوں کی شراکت داری سے شعبہ کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا گیاہے۔

اس اہم سنگ میل کے موقع پر وزیر مملکت نے اپنے تمام شراکت داروں کی کوششوں کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ تمام اسٹارٹ اپس انکیوبیشن سنٹر میں شمولیت اختیار کریں گے تا کہ اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکیں۔اس موقع پر لمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سہیل ایچ نقوی نے کہا کہ لمز میں اس جدید این آئی سی سنٹر کا افتتاح ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا جس کا آغاز 2014ء میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کے اعلی معیار کے حامل ادارے کاقیام تھا جو پاکستان کے نوجوانوں کے لئے ترقی کی راہیں کھولے اور ان کو جدید سہولیات فراہم کرے۔تقریب سے ایگنائٹ کے چیف ایگزیکٹو یوسف حسین ٗ این آئی سی لاہور کے ڈائریکٹر فیصل جلیل شیر جان ٗ سید بابر علی ٗ علی مختار ٗ خرم ظفر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔بعدازاں وزیر مملکت نے نیشنل انکوبیشن سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…