جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عارضہ قلب کی پیشن گوئی، سستے بلڈ ٹیسٹ‘ سے ممکن

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سستے بلڈ ٹیسٹ سے یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ دیکھنے میں ایک صحت مند شخص کو دل کا عارضہ ہونے کا کتنا امکان ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے امکانات کو معلوم کرانے کے لیے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول چیک کرانے سے بہتر یہ بلڈ ٹیسٹ ہے۔برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے تعاون سے کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا

ٹروپونن نامی ٹیسٹ میں دل کے خراب عضلے سے پروٹین کے اخراج کو دیکھا جاتا ہے۔ڈاکٹروں نے یہ ٹیسٹ ان مردوں اور عورتوں کا کرنا شروع کر دیا ہے جن کو یہ خدشہ ہوتا ہے کہ ان کو دل کا دورہ پڑا تھا۔لیکن ایڈنبرا اور گلاسگو یونیورسٹی کے تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ اس دل کا دورہ پڑنے سے قبل ہی نشاندہی ممکن ہے۔تحقیق میں پروفیسر نکولس ملز اور ان کی ٹیم نے معلوم کیا کہ جن افراد کے خون میں ٹروپونن کی مقدار زیادہ ہوتی ان کو دل

کا عارضہ ہونے کے امکانات زیادہ ہیں یا وہ 15 سال بعد امراض قلب کے باعث انتقال کر جائیں گے۔ایسے افراد کو کولیسٹرول کم کرنے کی ادویات دے کر ان کے ٹروپونن کی مقدار کو کم کیا جا سکتا ہے۔اس تحقیق کے لیے ان 3300 افراد کو شامل کیا گیا جن کے کولیسٹرول لیول زیادہ تھے لیکن دل کے عارضے میں مبتلا نہیں تھے۔تحقیق دان اب یہ ٹیسٹ عورتوں پر بھی کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…