جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

رابطے کی ایپ ’ہڈل‘ میں سنگین خامی کا انکشاف

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ دفاتر میں استعمال ہونے والی رابطے کی ایپ ‘ہڈل’ میں ایک خامی موجود ہے جس کے تحت نجی دستاویزات دفتر کے باہر کے لوگوں کو مل سکتی ہیں۔ اس کے ذریعے بی بی سی کے ایک صحافی کو کے پی ایم جی کے اکاؤنٹ تک رسائی مل گئی

جس میں نجی مالیاتی دستاویزات موجود تھیں۔ ہڈل ایک ایسی آن لائن ایپ ہے جس کی مدد سے دفاتر میں کام کرنے والے ایک دوسرے کے ساتھ مختلف فائلیں شیئر کر سکتے ہیں۔ ہڈل کا کہنا ہے کہ وہ شیئر کیے جانے والے مواد کے تحفظ کے معاملے میں دنیا میں صفِ اول کی کمپنی ہے۔ اب اس نے یہ خامی دور کر دی ہے۔ ہڈل سافٹ ویئر برطانیہ کے ہوم آفس، کیبینٹ آفس، ریوینیو اینڈ کسٹمز اور محکمۂ صحت این ایچ ایس کی کئی شاخوں میں استعمال ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف سرے کے پروفیسر ایلن وڈورڈ نے کہا: ‘اگر کوئی اپنے آپ کو بین الاقوامی معیار کی سروس کہلاتا ہے، تو پھر ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ہڈل میں بےحد حساس معلومات کی بھی ترسیل ہوتی ہے۔’ ہڈل نے ایک بیان میں کہا کہ اس خامی نے مارچ اور نومبر کے دوران چھ انفرادی سیشنز کو متاثر کیا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ اسی دوران 50 لاکھ اکاؤنٹس فعال تھے، اس لیے اس خامی نے صرف انتہائی قلیل مقدار میں اکاؤنٹس کو متاثر کیا۔ بی بی سی کے ملازم کو کے پی ایم جی کے اکاؤنٹ تک رسائی ملنے کے علاوہ ہڈل نے کہا ہے کہ ایک باہر کی کمپنی کو بی بی سی کے ہڈل اکاؤنٹ تک رسائی مل گئی تھی۔ کے پی ایم جی نے ابھی تک بی بی سی کی جانب سے اس واقعے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…