بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

آئی فون ایکس پر کتنی لاگت آئی؟

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(ویب ڈیسک) امریکی کمپنی ایپل نےاب تک کا اپنا سب سے بہترین اور مہنگا آئی فون ایکس حال ہی میں متعارف کرایا ہےجس پر کمپنی کو 64 فیصد منافع حاصل ہوا ہے۔ اگرچہ کمپنی نے آئی فون 8 کے مقابلے میں فلیگ شپ آئی فون ایکس پر زیادہ اخراجات کیے ہیں کیونکہ اس نئی ڈیوائس میں استعمال

ہونیوالے پرزے(پارٹس) 25 فیصد مہنگے ہیں،اس کے باوجود آئی فون ایکس نے آئی فون 8 کے مقابلے میں کمپنی کو 43 فیصد زیادہ منافع دیا ہے۔ موبائل فون پارٹس پر نظر رکھنے والی کمپنی ٹیک انسائٹ نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ آئی فون ایکس کی ایک ڈیوائس پر 357.50 ڈالر (37ہزار روپے) لاگت آئی ہے جب کہ کمپنی اسے 999 ڈالر(ایک لاکھ روپےسے زائد) میں فروخت کررہی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: امریکا میں سیکڑوں آئی فون ایکس چوری آئی فون نے جدید فیچرز کے حامل روایتی ڈیزائن سے ہٹ کر نئے ڈیزائن کا آئی فون ایکس جمعہ کو اسٹورز پرفروخت کے لیے پیش کیا تھا اور آئی فون کے شوقین افراد نے اپنے پسندیدہ موبائل کمپنی کی جدید ڈیوائس خریدنے کے لیے کئی روز پہلے سے ہی اسٹورز کے باہر ڈیرے ڈال لیے تھے۔ دوسری جانب ایپل نے ٹیک انسائٹ کے تجزیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی اپنے صارفین سے بہت زیادہ منافع حاصل نہیں کررہی بلکہ مہنگے پارٹس کی وجہ سے ہونیوالے اضافی خراجات کے باعث مجموعی لاگت سے ایک معقول منافع لے رہی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…