پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا کا آٹھواں براعظم دریافت، ہزاروں سال پہلے اس علاقے پر کیا موجود تھا اور کس وجہ سے یہ دنیا کی نظروں سے اوجھل ہو گیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سات براعظموں کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں، مگر اب دنیا کا آٹھواں براعظم بھی سامنے آ گیا ہے۔ اس آٹھویں براعظم کو زی لینڈیا کا نام دیاگیاہے، تفصیلات کے مطابق دنیا میں سات براعظم ہیں جن میں افریقہ، ایشیا، انٹارکٹیکا، آسٹریلیا، یورپ، شمالی امریکا اور جنوبی امریکا لیکن اس سال فروری 2017 میں سائنسدانوں نے اس براعظم کے بارے میں بتایا کہ زمین کا ایک اور براعظم ہماری آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود اوجھل تھا

اور اسے زی لینڈیا کا نام دیا گیا تھا۔ یہ براعظم بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ اور نیو کیلیڈونیا سے منسلک ہے واضح رہے کہ اسے ابھی تک باضابطہ طور پر براعظم کا درجہ نہیں دیا گیا ہے۔ سائنسدانوں کے اس براعظم کے بارے میں کہنا ہے کہ اس کا بیشتر حصہ زیرآب ہے اور صرف چھ فیصد سمندر سے اوپر ہے جس کا حجم انڈیا جتنا ہے اور اس کا بھی بیشتر حصہ نیوزی لینڈ پر مشتمل ہے۔ بین الاقوامی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اس براعظم کے بارے میں نو ہفتے تک اس کے ماضی اور رقبے کے بارے میں تحقیق کی۔ ان سائنسدانوں نے زیرآب چار ہزار فٹ نیچے چھ مختلف مقامات پر ڈرل کرکے نمونے لیے اور آٹھ ہزار فٹ سے زائد چٹانی اور دیگر نمونوں کو حاصل کیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نمونوں کے تجزیے سے ایسا لگتا ہے کہ زی لینڈیا کے زیرآب حصے بھی لاکھوں کروڑوں برس پہلے زمین کی سطح پر ہی موجود تھے اور اس زمانے میں سمندر کا درجہ حرارت بہت زیادہ تھا۔ سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ یہ براعظم 80 ملین سال پہلے آسٹریلیا اور انٹار کٹیکا سے الگ ہونے کے بعد مکمل طور پر زیرآب چلا گیا تھا۔ اس براعظم کے رازوں کے بارے میں جاننے کے لیے سائنسدان اب بھی اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس کے بارے میں مکمل معلومات تک پہنچنے میں بہت زیادہ وقت لگے گا، یہ براعظم زی لینڈیا 49 لاکھ اسکوائر کلو میٹر کے ساتھ زمین کا سب سے چھوٹا براعظم ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…