اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی قوم کیلئے بڑی خوشخبری ،پاکستانی اور چینی انجینئرز کی محنت رنگ لے آئی، پاکستان اپنا دوسرا سیٹلائٹ مارچ 2018میں روانہ کر دے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اور چینی انجینئرز کی مشترکہ کاوش کے نتیجے میں پاکستان اپنا دوسرا سیٹلائٹ مارچ 2018میں خلا میں روانہ کردے گا۔ اس ریموٹ سیٹلائٹ کو پاکستان کی مواصلاتی ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت اور اضافے
کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، سیٹلائٹ کا مقصد سی پیک پراجیکٹ کی مانیٹرنگ کرنا ہو گا۔سپارکوکے آفیسر ایاز عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس سیٹلائٹ کو پاک چین دوستی کا مظہر اور پاکستانی اور چینی سائنسدانوں کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستان زراعت، تعلیم اور دیگر منصوبوں میں بہتر رہنمائی حاصل کرنے کے قابل ہو جائے گا۔