بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا اکتوبر میں ختم ہو جائے گی، سورج جتنا بڑا سیارہ زمین سے ٹکرانے والا ہے، امریکی ماہر کے دعویٰ نے تشویش کی لہر دوڑا دی

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اکتوبر میں زمین ختم ہو جائے گی، متنازع امریکی مصنف کے دعویٰ نے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ تفصیلات کے مطابق مریکا سے تعلق رکھنے والے ایک متنازع مصنف ڈیوڈ میڈے

نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری دنیا کا خاتمہ اکتوبر میں یعنی اگلے ماہ ہونے والا ہےکیونکہ نیبریو نامی ایک سیارہ تیزی سے ہماری زمین کی جانب بڑھ رہا ہے پلانٹ ایکس دی 2017ء ارائیول کے مصنف کے مطابق یہ سیارہ ساخت میں بالکل سورج کی طرح بڑا ہے اور زمین کے قطب جنوبی کی جانب آ رہا ہے۔امریکی متنازع مصنف کے دعوے کی تائید کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ کشش ثقل کے زیر اثر نیبریو نے سینکڑوں برس پہلے دیگر سیاروں کے مداروں کو منتشر کر دیا تھا۔ ڈیوڈ میڈے کا دعویٰ ہے کہ یہ سیارہ رواں سال اکتوبر میں زمین سے ٹکرائے گا۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ سیارہ زمین کے کس حصے سے ٹکرائے گا، اس کے مقام کا تعین کرنا مشکل ہے۔دوسری جانب سائنسی کمیونٹی نیبریو کے وجود کو تسلیم نہیں کرتی، اس سے قبل امریکی خلائی ایجنسی ناسا بھی باور کرا چکی ہے کہ نیبریو کی اور اس جیسے دیگر سیاروں سے متعلق تمام باتیں انٹرنیٹ پر پھیلی ہوئی دلچسپ کہانیوں سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…