بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

چین کا ایک ہفتہ تک چارج رہنے والا موبائل متعارف

datetime 30  دسمبر‬‮  2016 |

بیجنگ(آئی این پی) چین نے حیرت انگیز طور پر ایسا سمارٹ فون تیار کیا ہے جو صرف ایک مرتبہ چارج کئے جانے کے بعد ایک ہفتہ تک چل سکے گا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیونی کا (M2017) نامی اسمارٹ فون اس وقت دنیا کی طاقتور ترین بیٹری والی ڈیوائس ہے۔اس فون کے ساتھ 7000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ آج کل بیشتر فونز دو ہزار سے تین ہزار ایم اے ایچ سے زیادہ بیٹری نہیں رکھتے، بلکہ اس چینی موبائل کی بیٹری بیشتر ٹیبلیٹس کی بیٹری سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون سے لگاتار 32 گھنٹے تک بات اور 26 گھنٹے تک ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے جبکہ عام استعمال کی صورت میں یہ فون ایک ہفتے تک بھی چل سکتا ہے۔اس فون میں اسنیپ ڈراگون 653 پراسیسر اور چھ جی بی ریم بھی موجود ہیں۔یہ درحقیقت ایک لگڑری فون ہے جو فی الحال چین تک ہی محدود ہے مگر ہوسکتا ہے کہ مستقبل قریب میں اسے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے، جس کی ابتداء قریبی پڑوسی ممالک سے ہو سکتی ہے۔اس کی اسکرین ایج ٹو ایچ ٹیکنالوجی کی حامل ہے۔۔اس فون کی قیمت بھی ایک ہزار ڈالرز (ایک لاکھ روپے) کے لگ بھگ ہے مگر بیٹری کی طاقت کو دیکھتے ہوئے مناسب لگتی ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…