سلوواکیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ کوگوںکو دنیا کا حیران کرنے کا جنون ہو تا ہے جس کیلئے وہ آئے روز نت نئی حرکتیں اور چیزیں ایجاد کرتےرہتے ہیں ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق سلوواکیہ کی ایک کمپنی نے ای کنگھا بنایا ہے جس کی قیمت عام کنگھوں کی طرح 100یا 200نہیں بلکہ یہ انتہائی مہنگا اور عام انسان کی پہنچ سے باہر ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کوئی معمولی کنگھا نہیں ہے بلکہ سونے سے بنا ہوا ہے اور اسے سلوواکیہ کی کمپنی نے خاص طور پر مال دار خریداروں کے لیے تیار کرایا ہے جس کی قیمت 9700 ڈالر( 10 لاکھ پاکستانی روپے سے بھی زیادہ) ہے۔انتہائی مہنگے اور دیدہ زیب کنگھوں کو ’’پینتھیون کلیکشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے جب کہ اس کلیکشن میں 130 ملی میٹر لمبے اور 35 ملی میٹر چوڑے کنگھے شامل ہیں جو سونے کے علاوہ چاندی سے بھی بنے ہوئے ہیں۔ ان میں چاندی اور روبیڈیئم کا ملمع کیے ہوئے کنگھوں کی قیمت صرف 1180 ڈالر ہے جب کہ 14 قیراط سونے سے بنائے گئے مہنگے ترین کنگھوں کی قیمت 9700 ڈالر ہے ۔
پینتھیون کلیکشن میں شامل تمام کنگھوں کو شتر مرغ کی کھال سے بنے ہوئے پاؤچ میں بند کیا جاتا ہے۔ یہ کنگھے اور ان کے پاؤچ، دونوں ہی اس کمپنی نے خاص طور پر اٹلی کے ایک جوہری سے تیار کرائے ہیں۔
10لاکھ روپوں کا ایک کنگھا ۔۔ اس کنگھے میں کیا خاص بات ہے ؟ حیران کن انکشاف
15
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں