واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے بارے میں عام طورپریہ کہاجاتاہے کہ وہ دنیاکے امیرترین شخص ہیں اورانہوں نے مائیکروسافٹ جیسی کمپنی کی بنیادرکھی جوکہ دنیاکی کامیاب ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے اس کے علاوہ بل گیٹس فلاحی کاموں کی وجہ مشہورہیں اورفلاحی کاموں کے حوالے سے انکی تنظیم بل اینڈملینڈاگیٹس بہت زیادہ معروف ہے ۔
ایک میڈیارپورٹ کے مطابق دنیاکے کامیاب ترین انسان بل گیٹس بہت پریشان ہیں اوراس بات کاان کوبہت پچھتاواہے کہ ان کوانگریزی زبان کے علاوہ کسی بھی زبان کے بارے میں معلوم نہیں جس کاانکشاف وہ خود بھی کئی مرتبہ کرچکے ہیں ۔بل گیٹس کااس بارے میں ان کا کہناہے کہ انہوں نے اپنی ہائی سکول کی تعلیم میں یونانی اورلاطینی زبان کے مضمون پڑھے تھے ۔
انہوں نے یہ بھی بتایاکہ وہ فرانسیسی ،چینی اورعربی زبان سیکھناچاہتے ہیں لیکن اس کےلئے ان کے پاس وقت کی کمی ہے ۔بل گیٹس نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کوچینی زبان پرعبورحاصل ہے ۔