جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

تیل کا متبادل،عرب ممالک کیلئے بری خبر،نئی ایجاد نے تہلکہ مچادیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن سائنسدانوں نے لوڈشیڈنگ کے ستائے پاکستانی عوام کوایسی کامیابی سے آگاہ کیاہے جوکسی خوشخبری سے کم نہیں ہے ۔جرمنی میں میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین طبعیات نے پہلی بار ایک ایسا فیوژن ری ایکٹر قائم کرلیا ہے جو عمل تالیف سے لامحدود مقدار میں بجلی پیدا کر سکتا ہےاوراس کے بار ےمیں سائنسدان پر امید ہیں کہ اس کامیابی کے ثمرات پوری دنیا تک پہنچیں گے۔

ایک ویب سائیٹ کے مطابق وینڈل سٹین W7Xنامی ری ایکٹرکوایک نئے اصول کے تحت ’’مرتبان میں ستارہ‘‘کانام دیتے ہوئے اس کی وضاحت کی ہے کہ جو قدرتی توانائی کی لامحدود مقدار کو انسان کے کام آنے والی بجلی میں تبدیل کرسکتا ہے۔یہ زمین پر موجود ایک ایسا ستارہ ہے جو ایک دیو قامت ایکسلریٹر کے اندر توانائی پیدا کر رہا ہے۔ چونکہ یہ سورج کی طرح فیوژن کے عمل سے توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اسی لئے اسے ”سٹیلریٹر“ بھی کہا جا رہا ہے۔ماہرین کامزیدکہناہے کہ رواں سال کے مارچ میں اس فیوژن ری ایکٹر نے پہلی بار ہائیڈروجن پلازمہ پیدا کیا، جس سے توانائی کے حصول کے تجربات کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب تک کے تجربات ثابت کرتے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی کامیاب ہے اور اسے استعمال کرتے ہوئے پوری دنیا کو صاف ستھری توانائی لامحدود مقدار میں فراہم کی جاسکتی ہے۔ ماہرین کاکہناہے کہ اس ٹیکنالوجی سے استعمال سے تیل پرانحصارکم ہوجائے گااورعرب ممالک کی تیل پراجارہ داری بھی اس ری ایکٹرکی وجہ سے کم ہوجائے گی اورکم ترقی یافتہ ممالک بھی اسی ٹیکنالوجی کوسستاہونے کی وجہ سے استعمال کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…