منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دسمبر میں زمین پربڑی تباہی،قیامت کی افواہیں، کیا ہونیوالا ہے؟ ناسا نے بالاخر جواب دیدیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)دسمبر میں زمین پربڑی تباہی،قیامت کی افواہیں، کیا ہونیوالا ہے؟ ناسا نے بالاخر جواب دیدیا، تفصیلات کے مطابق دسمبر 2016ءمیں دنیا میں بڑی تباہی اور قیامت جیسی آفت کے نازل ہونے کی افواہوں ایک عرصے سے جاری ہیں اور جیسے جیسے دسمبر قریب آتاگیا ان افواہوں نے زور پکڑا اور اب جب دسمبر آہی گیا ہے تو ضعیف العتقاد لوگوں کی تو سانس ہی پھول گئی، انٹرنیٹ پررپورٹیں یہ گردش کرتی رہی ہیں کہ دسمبر 2016ءمیں زمین پر قیامت جیسی تباہی برپا ہونے والی ہے اور اس کی وجہ نیبیرو جسے پلانیٹ ایکس کے نام سے بھی پکاراجاتاہے اس کو قراردیاجارہاہے کہاجارہاہے کہ یہ زمین سے ٹکرانے والا ہے جس کے بعد زمین پر وسیع پیمانے پر تباہی واقع ہوگی اور انسانوں کو بہت بڑا خطرہ لاحق ہوجائے گا ، ناسا نے تصحیح کی ہے کہ اس قسم کے کسی بھی خلائی اجسام سے دسمبر میں زمین کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے ، ناسا کے پروگرام آفس کے سربراہ یومینز نے کہا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ہمارے نظا مشمسی پر کسی قسم کی کشش ثقل کے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور اگر ایسا کچھ ہوتا اور کوئی سیارہ آرہا ہوتا تو اب تک اس کے کسی حصے کو ضرور دیکھاجاچکاہوتا۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…