پشاور (آن لائن) وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں کو انٹرنیٹ پر پھیلائے جانے والے مذہبی منافرت ، ملک و فوج و دیگر اداروں کے خلاف اپ لوڈ کیا جانے والے انٹرنیٹ فنڈ ریزنگ سمیت دیگر مواد کی ویب لنکس کو بلانک کرنے کا اختیار دے دیا ۔ اس حوالے سے تمام صوبوں کو الگ الگ لوگن اور پاس ورڈ بھی دے دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت فیصلہ کیا گیاتھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) ایسے تمام ویب لنک کو بلاک کر دے جو ملک و قوم کے خلاف ہیں ۔ جبکہ خفیہ ادارے ایسے افرادکے خلاف کاروائی بھی کریں جو ایسا مواد اپ لوڈ کرتے ہیں ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد تمام صوبوں نے 635سے زائد ویب لنکس جو نفرت آمیز مواد پھیلانے کا باعث بن رہے تھے
کو بلاک کرنے کے لئے پی ٹی اے سے رجوع کیا تھا اس سے قبل ویب لنک کو بلاک کرنے کا اختیار صرف وفاقی حکومت کے پاس تھا اب تمام صوبوں کو اختیار دے دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے لوگن اور پاس ورڈ کے ذریعے جو ویب لنک یا اوپن کرچاہتے ہیں کر سکتے ہیں تاہم ا س حوالے سے تمام صوبے از خود ایک ضابطہ اخلاق طے کر لیں تاکہ بعدازاں قانونی پیحدگیاں سے بچا جا سکے ۔