نیویارک(این این آئی)انسٹاگرام نے اسنیپ چیٹ سے متاثر ہوکر غائب ہوجانے والی تصاویر اور فیس بک سے متاثر ہوکر لائیو ویڈیو کے فیچرز متعارف کرا دیئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ غائب ہوجانے والی تصاویر انسٹاگرام ڈائریکٹ جبکہ لائیو ویڈیو انسٹاگرام اسٹوریز میں استعمال کی جاسکیں گی۔لائیو ویڈیو زیادہ بڑا فیچر ہے جو اب تک اسنیپ چیٹ میں دستیاب نہیں مگر پیری اسکوپ اور فیس بک لائیو ویڈیو اس کی مثالیں ضرور ہیں۔اس فیچر کے ذریعے براہ راست ویڈیو نشریات اسٹوریز میں چلائی جاسکیں گی یعنی جب آپ اسٹوری میں کسی تصویر یا ویڈیو کو ایڈ کرنے لگیں گے تو اْس وقت لائیو جانے کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔جب لائیو ویڈیو شروع کریں گے تو فالورز کے سامنے ایک چھوٹا لائیو بیج اسٹوری آئیکون کے سامنے بنا ہوا آجائے گا۔اس میں کمنٹس فیس بک کی طرح تیرتے ہوئے نظر آئیں گے، انسٹاگرام نے لائیو اسٹوریز کو ایکسپلور کے ٹیب میں بھی ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے ایسے افراد کی لائیو نشریات بھی دیکھی جاسکیں گی جن کو آپ فالو نہ کررہے ہو۔انسٹاگرام کے مطابق غائب ہوجانے والی تصاویر یا ویڈیو کا فیچر آج سے صارفین کو ملنا شروع ہوجائے گا تاہم لائیو ویڈیو کے لیے ابھی کچھ عرصے تک انتظار کرنا ہوگا