لندن (مانیٹرنگ ڈیس) فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے فیس بک پر جعلی خبروں کی اشاعت روکنے کے لئے نیا منصوبہ تیار کیا ہے اور ان کے مطابق نئی منصوبہ سازی سے کسی حد اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
حال ہی میں فیس بک پر غلط خبروں کے معاملے پر تنازع اس وقت کھڑا ہوا تھا جب بعض صارفین نے کہا کہ فیس بک پر پھیلنے والی غلط خبریں امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج پر اثر انداز ہوئی ہیں۔