کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)بوڑھوں کو جوان بنانے کا منصوبہ،پہلا تجربہ کامیاب،سائنسدانوں نے حیرت انگیز اعلان کردیا،امریکہ کے سائنسدانوں نے بوڑھے چوہوں میں جوان انسانی خون داخل کرکے انہیں ایک بار پھرجوان کرکے ایک دلچسپ تجربہ کیاہے تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا کی بایوفارماسیوٹیکل کمپنی ’’الکاہسٹ‘‘ نے 18 سالہ صحت مند نوجوان انسانوں کے جسم سے
خون حاصل کرکے اس میں سے خوناب الگ کیا گیا اور اس کی کچھ مقداریں انجکشن کے ذریعے ایسے چوہوں میں داخل کیں جو ایک سال کے تھے۔ چوہوں میں یہ عمر ادھیڑ عمری سے کچھ زیادہ کی ہوتی ہے۔امریکی سائنسدانوں نے اپنے تجربےمیں یہ نتیجہ نکالاکہ ایک ہفتے میں اگرجوان انسانی خون کودومرتبہ ان چوہوں میں منتقل کیاجائے وہ بھی جوان ہوجاتے ہیں جبکہ اس تمام تجربے میں بلڈپلازمانہایت اہم کرداراداکرتاہے واضح رہے کہ اس طرح کے تجربے گزشتہ سالوں میں بھی ہوئے لیکن ان کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ الکاہسٹ میں ماہرین نے بھی چوہوں پرایسے تجربے کرنے کااعلان کیاہے ۔