بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

زمین کا متبادل اب ایک اور سیارہ ڈھونڈنا ہوگا کیونکہ ۔۔۔ پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ نے اب تک کی سب سے خوفناک پیشن گوئی کر دی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)دنیا کے معروف ترین سائنسدانوں میں سے ایک پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ نے خبردار کیا ہے کہ اگلے ایک ہزار برسوں تک انسانوں کو اپنا ٹھکانہ کسی اور سیارے پر بنانا ہوگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ یونین ڈیبیٹنگ سوسائٹی سے خطاب کے دوران 74 سالہ سائنسدان نے کہا کہ اگر ہم نے رہائش کے لیے کوئی اور سیارہ دریافت نہیں کیا تو ایک ہزار سال کے اندر انسانوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے زور دیا کہ انسانوں کو خلا میں اپنی رہائش کے لیے نئے مقام کی کوششوں کو جاری رکھنا ہوگا ورنہ ہمارا خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا ‘ ہمیں خلا میں آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ انسانیت کا مستقبل اسی پیشرفت میں چھپا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ کسی دوسرے سیارے کو تلاش کیے بغیر ہم اگلے ایک ہزار سال کے بعد اپنے اس خستہ حال سیارے میں بچ سکیں گے۔انہوں نے ماضی میں یہ انتباہ کیا تھا کہ انسانوں کی بقا جوہری جنگ، جینیاتی انجنیئرنگ سے تیار کردہ وائرس اور گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں خطرے کی زد میں ہے۔اسی طرح حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ مستقبل میں ہماری دنیا روبوٹ ورلڈ ہوگی جہاں ہمارے بچے موسمیاتی تبدیلیوں سے جنگ لڑ رہے ہوں گے۔اپنے حالیہ خطاب میں انہوں نے کہا ‘ہمارے بچوں کو آگے بڑھ کر نئی دریافتیں کرنا ہوں گی مگر اس کے ساتھ ساتھ دنیا کے تحفظ کی جنگ بھی لڑنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لاکھوں کہکشاں کی پوزیشن کے نقشے تیار کرنا ہوں گے جس کے لیے سپر کمپیوٹرز سے مدد لی جاسکتی ہے جس سے ہمیں کائنات میں اپنے مقام کے بارے میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…