ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیس بک کے بانی کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہو گیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام میں اکثر سنتے رہتے ہیں کہ فلاں شخص کا اکائونٹ ہیک ہو گیا ، فلاں کے اکائونٹ کو کسی نے ہیک کر لیا مگر معاملہ جب خود فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا ہو تو حیرانی ور کچھ کچھ پریشانی بجا ہے کہ جب ان کا اکائونٹ ہیک ہو سکتا ہے تو ہم عام لوگ کس کھیت کی مولی ہیں ۔ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق مارک زکربرگ رواں برس میں دوسری بار ہیکرز کا نشانہ بن گئے ہیں۔یقیناً مارک زکربرگ اپنے فیس بک اکاؤنٹ کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں مگر دیگر سوشل میڈیا سائٹس کے حوالے سے وہ کافی لاپروا لگتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ رواں سال دوسری بار مارک زکربرگ کا پنٹریسٹ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔منگل کو ہیکر گروپ آور مائن نے فیس بک کے بانی کا اکاؤنٹ اپنے کنٹرول میں لیا اور اس میں تعارف کو بدلتے ہوئے اپنی مشہور لائن لکھی ‘فکر مند مت ہو ہم تو صرف آپ کی سیکیورٹی جانچ رہے تھے۔اب اس اکاؤنٹ کا کنٹرول مارک زکربرگ نے واپس حاصل کرلیا ہے۔آور مائن کو متعدد اہم شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک کرنے پر شہرت ملی۔جون میں اس گروپ نے گوگل کے سی ای او سندر بچائی کا کیورا اکاؤنٹ ہیک کیا تھا، جبکہ بز فیڈ، ورائٹی اور دیگر متعدد اداروں کے افراد کے اکاؤنٹس کو بھی ہیک کیا گیا۔اسی گروپ نے جون میں مارک زکربرگ کا پنٹریسٹ اکاؤنٹ بھی ہیک کیا تھا اور بتایا تھا کہ فیس بک کے بانی کے اس اکاؤنٹ کا پاس ورڈ dadada ہے، جس کی اس وقت فیس بک ترجمان نے تردید بھی کی تھی۔اگرچہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ہیکرز نے مارک زکربرگ کے اکاؤنٹس کیسے ہیک کیے، لیکن اوَرمائن ٹیم کا دعویٰ ہے کہ اکاو نٹس کی ہیکنگ ’لنکڈ اِن‘ کے پاسورڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…