منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نائیجیریا نے پنجاب آئی ٹی بورڈ کا حج مینجمنٹ سسٹم اپنانے کیلئے وفاقی وزارتِ مذہبی امور سے مددمانگ لی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )نائیجیرین قومی حج کمیشن نے وفاقی وزارت مذہبی امور ومذہبی ہم آہنگی سے رابطہ کیا ہے اور اس سے درخواست کی ہے کہ اسے پاکستان کے حالیہ حج آپریشن میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے وضع کردہ حج مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم جیسا نظام تیار کرنے میں معاونت فراہم کی جائے۔ پی آئی ٹی بی کے حج نظام کو سعودی عرب اور پاکستان میں حجاج کرام کی بڑی تعداد نے بے حد سراہا تھا

کیونکہ اس کی وجہ سے پاکستانی عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری آئی ہے اور تاخیری حربوں کا خاتمہ ہوا ہے۔پی آئی ٹی بی کے اس نظام نے ہرمرحلے پر عازمینِ حج کو مکمل راہنمائی اور معاونت فراہم کی تھی۔حالیہ حج کے دوران آٹھ بینکوں کی7500شاخوں میں 15ہزار اہلکاروں اور افسروں نے اس نظام کے ذریعے دس روز میں

عازمینِ حج کی رجسٹریشن اور45منٹ میں قرعہ اندازی کا کام مکمل کیا۔اس کام پر قبل ازیں تین ماہ لگ جاتے تھے۔اس نظام نے امسال2لاکھ80ہزار617درخواستیں آن لائن وصول کیں اور ان میں سے 69ہزار534خوش نصیبوں کوقرعہ اندازی میں کامیاب قرار دیا گیا۔ یہ نظام پی آئی ٹی بی نے گذشتہ سال شروع کیا تھا جسے امسال مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔ پاکستانی حج سسٹم کی بدولت عازمینِ حج کے لئے فلائیٹ شیڈول اور عمارتوں کی تفویض کا کام دو دن میں مکمل کیا گیا۔نائیجیریا کے حج کمیشن کے ارکان نے حج کے موقع پرپاکستانی حج کمیشن کی کار کردگی کوقریب سے دیکھا اور بے حد پسند کیا ۔ اس سے استفادہ کرنے کے لئے اب وفاقی وزارتِ مذہبی امور سے گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…