بیجنگ (آئی این پی )زیادہ تر چینی پہلے کی بہ نسبت آن لائن شاپنگ کیلئے موبائل استعمال کررہے ہیں ، بیشتر چینی جمعہ کو سنگلز ڈے شاپنگ ایونٹ کے دوران اپنے کمپیوٹروں کی بجائے اپنے ہینڈ سیٹ سے خریداری کا انتخاب کیا ، چینیوں نے سالانہ خریداری کی لہر میں ممتاز آن لائن مارکیٹ کے مقام علی بابا پر 120بلین یوآن (17.6بلین ڈالر ) سے زیادہ آن لائن شاپنگ کی ، تمام لین دین کا قریباً بیاسی فیصد موبلائل ٹرمینل کے ذریعے تجزیہ کیا گیا جو گذشتہ سال کے مقابلے میں قریباً ستر فیصد زیادہ ہے ،ملک کی دوسری سب سے بڑی ای کامرس فرم کے ذریعے قریباً 88فیصد کے اس کے تمام آرڈرز جمعہ کو سمارٹ ڈیوائسز کے ذریعے کئے گئے ، کم ترقیافتہ وسطی اور مغربی ،خطے میں موبائل استعمال کرنیوالوں نے اس سلسلے میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا ، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے بیشتر نے پہلی مرتبہ پی سیز استعمال کئے بغیر یہ ڈیوائسز براہ راست استعمال کی ہے ، کے پی ایم جی کی طرف سے کئے جانیوالے ایک عالمی سروے کے مطابق چینی صارفین ایم کامرس پر عالمی لین دین میں سرفہرست رہے ، چینی خریداروں کی قریباً ایک چوتھائی نے آن لائن خریداری کیلئے موبائل فون استعمال کرنے کو ترجیح دی جبکہ امریکی صارفین کی شرح 5.2فیصد اور عالمی طورپر صارفین کی سطح 8.5فیصد رہی ، امسال جون کے اواخر تک چین میں موبائل انٹر نیٹ سروس استعمال کرنیوالوں کی تعداد 650ملین سے زیادہ تھی جبکہ 710ملین عوام انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں ، بڑی موبائل انٹرنیٹ برادری کے علاوہ ایم کامرس میں اضافے کا ایک اور اہم محرک تھرڈ پارٹی کی ادائیگیوں کی سکیورٹی پر اعتماد ہے ۔